Your theme is not active, some feature may not work. Buy a valid license from stylothemes.com

ہماری صحت اور وٹامنز

ہماری صحت اور وٹامنز

ایسی اشیاءجو وٹامن سے بھرپورہیں آپ کو صحت مند رکھتی ہیں۔
یہ وٹامنز آپ کی آنکھوں کے لیے،جلد کے لیے،اور مدافعتی نظام کے لیے بہت فائدہ مند ہیں۔یہ وٹامن دوسرے اعضاء جیسےآپ کے پھیپھڑوں،دل اور گردوں کی صحت کو بھی بہتر بناتے ہیں۔وٹامن اے کینسر کو روکنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔اس کے علاوہ ان وٹامنز کا استعمال بڑھاپے میں اندھے پن جیسی بیماریوں سے بچاتا ہے۔ان ترقی پذیر ممالک میں جہاں لوگوں کو وٹامن اے تک رسائی کم حاصل ہے وہاں لوگ بیماریوں کا شکار ہیں-اس کی کمی کی علامت تھکاوٹ سے شروع ہوتی ہے۔اوراس کی سب سے بڑی علامت رات کا اندھا پن ہے دیگر علامت میں خشک جلد یا دانے،خارش،خشک آنکھیں،خشک بال،ٹوٹےہوئے ناخن،خون کی کمی اور انفیکشن شامل ہیں۔بالغ افراد کو ہر ہفتے میں کم از کم 6سے4 کپ سرخ اور نارنجی سبزیاں استعمال کرنی چاہیے۔
روز مرہ وٹامن کی ضروریات جنس اور عمر پر منحصر ہیں 18 سال سے کم عمر کے لوگوں کو روزانہ900 مائیکرو گرام وٹامنز لینے چائیے۔حاملہ خواتین کو 770 ایم سی جی اور دودھ پلانے والی خواتین کو 1300 ایم سی جی روز چاہیئے ۔وٹامن اے آپ سبزیوں سے بھی حاصل کر سکتے ہیں۔اس کے علاوہ آپ پیاز بھی وٹامن اے کے حصول کے لیے استعمال کر سکتے ہیں۔اور بھنے ہوےؑ آلو یا میٹھے آلو جو نارنجی رنگ کے ہوتے ہیں ان میں بیٹا کیرونین ہوتے ہیں جسے آپ کا جسم وٹامن اے میں تبدیل کر دیتا ہے۔آپ میٹھےآلو کو مکھن یا زیتون کے تیل کے ساتھ استعمال کر سکتے ہیں۔
کدو بھی بیٹا کروٹین کا بہترین ذریعہ ہے اسے جئی کے ساتھ بھی استعمال کر سکتے ہیں۔گاجر کا مشروب بھی وٹامن اے کا بہترین زریعہ ہے۔مشرقی ریستوران سارا دن گاجر کا جوس پیش کرتے ہیں یہ آدھا کپ ایک دن سے زیادہ وٹامن اے فراہم کرتا ہے۔ اس کے علاوہ اییل جسے بام مچھلی بھی کہتے ہیں اس کی ساخت سفید مچھلی کی طرح ہوتی ہے اوریہ کھانے میں بہت لذیذ ہوتی ہے۔گاجر بھی وٹامن اے کا ذخیرہ ہے آدھا کپ گاجر 9،189 آئی یو فراہم کرتی ہیں۔کچی سبزیاں پکی ہوئی سبزیوں سے زیادہ مفید ہوتی ہیں اس لیے کچی گاجر کا استعمال زیادہ مفید ہے۔گاجر کو زیادہ پکانے کی بجائے ہلکا سا ابال لیں۔تاکہ وہ تھوڑی سی نرم ہو جائیں۔پیٹھے کا حلوہ بھی آپ کو وٹامن اے وافر مقدار میں دے سکتا ہے۔Vitamins and our health
اس کو آپ زیتون کے تیل کے ساتھ پکا کر استعمال کریں بہت فائدہ مند ہے۔پالک میں وہ تمام غذائی اجزاء موجود ہیں جو آپ کو صحت مندرکھنے کے لیے ضروری ہیں۔ابلی ہوئی پالک کا آدھا کپ آپ کو وٹامن اے کی اتنی مقدار فراہم کر تا ہے جو آپ کو سارا دن ضرورت ہوتی ہے۔اس کے علاوہ چقندراور اس کے پتے غذائیت سے بھر پور غذا ہے۔اسے پالک کی طرح استعمال کریں یا پھراجوائن کے ساتھ استعمال کریں۔ بند گوبھی ایک منفرد غذائیت کی حامل سبزی ہے۔یہ 13 بہترین غذاؤں میں سے ایک ہے۔ہرعورت کو صحت مند رہنے کے لیے اس کی ضرورت ہوتی ہے۔
آئس کریم میں بھی 278 ایم سی جی وٹامن اے ہوتا ہے۔آئس کریم بھی وٹامن سے بھر پور غذا ہے۔اس کے علاوہ پنیر مفید غذاؤں میں سے ایک غذا ہے۔اسے پاستا ،چکن اور بھنی ہوئی سبزیوں میں بھر کر استعمال کریں۔کھانے میں مچھلی کا استعمال زیادہ کریں یہ وزن میں کمی کا بہترین زریعہ ہے۔دودھ ایک بہترین غذا ہے جو کیلشیم حاصل کرنے کا بہترین زریعہ ہے۔یہ ہڈیوں کو مضبوط کرنے کے ساتھ ساتھ جسم کو توانائی فراہم کرتا ہے۔ایک کپ دودھ میں 149 ایم سی جی وٹامن اے موجود ہوتا ہے۔گرما ایک مزیدار اور صحت بخش پھل ہے۔اس میں وٹامن اے کی وافر مقدار پائی جاتی ہے۔اس کو آپ پنیر کے ساتھ ناشتے میں استعمال کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں