Your theme is not active, some feature may not work. Buy a valid license from stylothemes.com

ہلدی کے فوائد

ہلدی کا تعارف
ابتدائی طور پر ہلدی کی کاشت ایشیا کے جنوبی علاقوں خصوصا مغربی بھارت سے ہوئی۔ اس پودے کا انگریزی نام ٹرمیرک اور نباتاتی نام کرکومالونگا ہے جبکہ ہمارے ہاں اسے ہلدی کے نام سے جانا جاتا ہے۔
دنیا میں سب سے زیادہ ہلدی کی کاشت بھارت میں ہوتی ہے ۔ اوسطا دنیا میں ہلدی کی پیداوار کا نوے فیصد بھارت پیدا کرتا ہے۔اس کا قدرتی رنگ زردی مائل ہوتا ہے اور اس میں زیادہ چمک دمک نہیں پائی جاتی۔
ہلدی کے فوائد
1- پھٹی ہوئی ایڑیوں کے لیے ہلدی کا استعمال نہایت مفید ہے-
2- اس کی چائے نہ صرف گلے کو صاف کرتی ہے بلکہ خراب گلے کو ٹھیک کرنے میں ازحد فائدہ مند ہے۔
3- ٹھنڈی تاثیر والے تیل کا ساتھ ملا کر اسے سوجن یا خارش والی جگہ لگانے سے تکلیف سے فوری افاقہ ملتا ہے۔
4- ہلدی خون کو صاف کرنے کے لیے مفید ہے۔
5- بڑھے ہوئے پیٹ کو کنٹرول کرنے میں مدد دیتی ہے۔
6- بلغم کی بیماری میں مبتلا افراد کو تسکین پہنچاتی ہے۔
7- جگر اور سینے کو صاف کرتی ہے۔
8- اسے سرسوں کے ساتھ ملا کر چہرے پر لگانے سے چہرے کے داغ دھبے دور ہو جاتے ہیں۔
ہلدی کے نقصانات
1- گردوں کے مرض میں مبتلا افراد کو اس کے استعمال سے پرہیز کرنی چاہیے۔
2- قریب وقت میں سرجری کرانے والے افراد کو اس کا استعمال کم کرنا چاہیے کیونکہ یہ خون پتلا کرتی ہے جس سے زخم خشک ہونے میں مشکل ہوتی ہے۔
3- گردوں میں پتھری والے افراد اس کے استعمال سے پرہیز کریں۔
4- ایام حیض میں عورتوں کو اس کا استعمال نہیں کرنا چاہیے کیونکہ اس سے خون پتلا ہونے کے سبب زیادہ زائل ہونے کا باعث بنتا ہے۔

ہلدی کے فوائد” ایک تبصرہ

اپنا تبصرہ بھیجیں