Your theme is not active, some feature may not work. Buy a valid license from stylothemes.com

ہائی کولیسٹرول کیا ہے؟

کولیسٹرول کے بارے میں جاننا کیوں ضروری ہے۔

ہائی کولیسٹرول کی وجوہات میں خوراک اور سگریٹ نوشی شامل ہے.20 سال سے زیادہ عمر کے افراد میں یہ ہو سکتا ہے.اس لیے ماہرین کا کہنا ہے کہ اس کا باقاعدہ معائنہ ضروری ہے تاکہ اس سے خبردار رہا جا سکے۔کولیسٹرول لپڈ یعنی چکنائی کی ایک قسم ہے۔یہ چربی کے جیسا ایک مادہ ہے جو ہمارا جگر پیدا کرتا ہے۔یہ خلیوں کی جھلیوں،ہارمونز اور کچھ وٹامنز کے لیے ضروری ہے۔کولیسٹرول پانی میں تحلیل نہیں ہوتا اس لیے خون کے ساتھ سفر نہیں کر سکتا۔
اگر آپ میں ہائی کولیسٹرول کی تشخیص ہو جائے تو اس کا علاج بہت ضروری ہے کیونکہ یہ دل کے دورے اور فالج کا باعث بن سکتا ہے۔اس کی کوئی علامت نہیں ہوتی اور اچانک کسی بڑی بیماری کی صورت میں سامنے آ سکتی ہے جیسے دل کا دورہ اور فالج وغیرہ۔اس لیے اس کا باقاعدہ معائنہ ضروری ہے۔ہائی کولیسٹرول کی وجوہات میں زیادہ چکنائی والی غذائیں شامل ہیں۔ موٹاپا بھی اس کی اہم وجہ ہو سکتی ہے۔ تمباکو نوشی بھی ہائی کولیسٹرول کی وجہ بن سکتی ہے۔اس کے علاوہ یہ بیماری وراثتی طور پر بھی بچوں میں منتقل ہو سکتی اگر والدین کو کولیسٹرول کا مسئلہ ہے تو یہ بچوں میں بھی پایا جاتا ہے۔ہائی کولیسٹرول خاندانی ہا ئپر کولیسٹرولیمیا کی وجہ سے بھی ہو سکتا ہے۔یہ جنیاتی خرابی آپ کے جسم میں کولیسٹرول کو بڑھانے میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔
اس کے ساتھ ساتھ ذیابیطس بھی اس کے خطرے کو بڑھا سکتا ہے۔ایل۔ڈی۔ایل کو خراب کولیسٹرول بھی کہا جا تا ہےیہ آپ کی شریانوں میں کولیسٹرول لے جاتا ہے۔اور یہ آپ کی شریانوں کی دیواروں پر جمع ہو سکتا ہے۔اس تعمیر کو کولیسٹرول پلاک بھی کہا جاتا ہے جو آپ کی شریانوں کو تنگ کر سکتا ہے۔یہ آپ کے خون کے بہاو کو روک کر جمنے کے خطرے کو بڑھاسکتا ہے۔اور اگر خون کا رکنا آپ کے دل یا دماغ کی کسی شریان کو روکتا ہے تو یہ دل کے دورے یا فالج کا سبب بن سکتاہے۔ایچ۔ڈی۔ایل کولیسٹرول کو اچھا کولیسٹرول بھی کہا جاتا ہے کیونکہ یہ کولیسٹرول کو آپ کے جسم سے نکالنے میں اور جگر میں واپس لانے میں مدد کرتا ہے۔
جب آپ کے پاس ایچ۔ڈی۔ایل کی اچھی سطح ہوتی ہے تو یہ آپ کے خون کو جمنے،دل کے دورے اور فالج کو روکنے میں آپ کی مدد کر سکتا ہے۔غذا کے ذریعے کولیسٹرول کو کم کیا جاسکتا ہے۔مثال کے طور پر زیادہ چکنائی والے کھانے کم کھائیں اور پروٹین کے دبلے پتلے ذرائع کا انتخاب کریں۔جیسے چکن،مچھلی۔زیادہ ریشے والی غذائیں استعمال کریں۔
پھل اور سبزیوں کا استعمال زیادہ کریں۔اس کے علاوہ تلے ہوئے کھانوں کی بجائے ابلی ہوئی سبزیاں اور کھانے کھائیں۔جہاں تک ممکن ہو فاسٹ فوڈ اور میٹھی اشیاءسے پرہیز کریں۔اس کے ساتھ ساتھ ایسی غذا کا استعمال ترک کر دیں جن میں چکنائی کی مقدار زیادہ ہوتی ہے جیسے سرخ گوشت،انڈے کی زردی،زیادہ چکنائی والے دودھ سے بنی ہوئی مصنوعات وغیرہ۔
کچھ لوگوں کے خیال میں کچھ جڑی بوٹیوں اور کچھ غذائی سپلیمینٹ کے استعمال سے کولیسٹرول کی سطح کو کم کیا جا سکتا ہے۔جیسے لہسن اور سایئلیم وغیرہ۔یہ سایئلیم بیج کے بھوسے میں پایا جاتا ہے۔تاہم ان کا استعمال کرنے سے پہلے اپنے معالج سے مشورہ لازمی کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں