Your theme is not active, some feature may not work. Buy a valid license from stylothemes.com

گوشت . فوائد و نقصانات

گوشت کے فوائد اور نقصانات
گوشت کا استعمال صحت کے لیے بہت سے فوائد کا حامل ہے۔ان میں اکثر سے آپ کو آگاہی بھی نہ ہو گی۔یہ ایسے غذائی اجزاء سے بھرپور ہوتا ہے جو ہماری صحت کے لیے ضروری ہوتے ہیں۔بہت سے افراد اس غلط فہمی کا شکار ہیں کہ گوشت کے استعمال سے کچھ مخصوص مسائل لازمی ہوتے ہیں۔یہ خیال بہرحال غلط ہے۔
گوشت وٹامنز اور نمکیات کی کثرت رکھتا ہے۔جس کی بدولت جسم کا مدافعتی نظام قوی ہوتا ہے اور پورے جسم کی نشوونما کے عمل کو محفوظ بناتا ہے۔یہ لحمیات اور نشاستہ کی دولت سے بھی مالا مال ہوتا ہے۔یہی وجہ ہے کہ فٹنس کے گرو اور ایتھلیٹس کے درمیان یہ خاص اہمیت رکھتا ہے۔
گوشت اور توانائی
گوشت کا کثرت سے استعمال کولیسٹرول بڑھانے کا سبب بنتا ہے، اسی لیے کچھ لوگ گوشت سے مکمل پرہیز کرتے ہیں. کسی بھی چیز کی زیادتی مسائل کو جنم دیتی ہے۔جیسے پھلوں کا زیادہ استعمال جسم میں شکر کی مقدار بڑھنے کا باعث بنتا ہے۔
گوشت کا مناسب استعمال سودمند ثابت ہوتا ہے۔امائنو ایسڈز کی موجودگی اسے مزید بہترین بناتی ہے۔گوشت نہ صرف آپ کو مطلوبہ توانائی مہیا کرتا ہے بلکہ تقریباً ایک میل کے برابر زائد توانائی دے کر جسم کی خستہ حال بافتوں کی مرمت بھی کرتا ہے۔
چند مزید فوائد میں ہیموگلوبن کو متحرک رکھنا،جلدی امراض میں معاون ثابت ہونا،اور دیر تک رہنے والی طاقت فراہم کرنا شامل ہے۔
گوشت کی غذائی اہمیت
جیسا کہ پہلے بتایا جا چکا ہے گوشت وٹامنز،نمکیات اور پروٹین کا بہترین ذریعہ ہے۔
سو گرام گوشت کی مقدار میں،
421 ملی گرام پوٹاشئیم
4 ملی گرام زنک
10 تا 20 ملی گرام سیلینیم
73 ملی گرام کولیسٹرول
143 کیلوریز
3.5 گرام چکنائی
57 ملی گرام سوڈیم
26 گرام پروٹین
0 گرام شکر
اومیگا تھری فیٹی ایسڈز کے ساتھ فولاد کی کثیر مقدار اور غذائی ریشے بھی شامل ہیں۔
ان معلومات کی روشنی میں آپ جان سکتے ہیں کہ گوشت کی معتدل مقدار استعمال کرنے سے صرف فوائد حاصل ہوتے ہیں۔
گوشت کے استعمال سے حاصل ہونے والے چند بہترین فوائد
*جسم میں فولاد کی زیادہ مقدار رات کو پرسکون نیند کا باعث بنتی ہے۔لہذا گوشت کا استعمال بے خوابی کا شکار مریضوں کے لیے معاون ثابت ہوتا ہے۔
*گوشت میں اومیگا تھری فیٹی ایسڈز کی زیادہ مقدار ہونے کی وجہ سے وہ دماغ میں موجود خلوی جھلی کی نشوونما کرتا ہے اور یوں آپ کی یادداشت بڑھتی ہے۔
*ایک دلچسپ بات یہ بھی ہے کہ اگر آپ اپنی خوراک میں گوشت کو شامل کرتے ہیں تو یہ آپ کے پورے جسم میں خون کے بہاؤ کو بڑھاتا ہے۔اور آپ کے اہم ترین کاموں میں مکمل ارتکاز پیدا کرتا ہے۔
*اس وجہ سے بھی گوشت اہمیت کا حامل ہے کہ یہ پروٹین کا خزانہ ہے۔اور پٹھوں کی بڑھوتری کے عمل میں، اور انہیں طاقتور بنانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔
*گو کہ اس کے زیادہ استعمال سے کولیسٹرول بڑھ کر مسائل پیدا کر سکتا ہے۔لیکن سرخ گوشت کا متناسب استعمال دل کی بیماریوں میں کمی پیدا کرتا ہے۔
*خوش ہو جائیے !!! اس میں موجود سیلینیم عمر رسیدگی کو روکتا ہے۔گوشت کھائیے،کم عمر نظر آئیے۔
*وٹامن ڈی کی کمی بچوں کی ہڈیوں کو نرم کرنے کا باعث بنتی ہے۔جسے سوکھے کا مرض بھی کہا جاتا ہے۔لہذا وٹامن سے بھرپور گوشت کا استعمال اس مرض کا شکار ہونے سے بچنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔
*خون کی کمی ریڈ بلڈ سیلز کی کمی کی وجہ سے ہوتی ہے۔اور آپ کمزوری اور تھکاوٹ محسوس کرتے ہیں۔ایسا جسم میں فولاد کی کم مقدار کی وجہ سے بھی ہوتا ہے۔لہذا سرخ گوشت غذا میں شامل کیجیے۔اس میں موجود فولاد ہیموگلوبن کو بڑھاتا ہے اور مزید بناتا ہے۔ اور یوں جسم کے مختلف حصوں میں آکسیجن پہنچانے کے عمل کو آسان بناتا ہے۔
*گوشت میں موجود اومیگا تھری فیٹی ایسڈز ڈپریشن سے متعلقہ مسائل کو حل کرنے کے لیے بنیادی کردار ادا کرتے ہیں۔
*اومیگا تھری فیٹی ایسڈز کی گوشت میں موجودگی جلد،بالوں،دانتوں اور ہڈیوں کے لیے بہترین ثابت ہوتی ہے۔اور ان کو خراب ہونے سے بچاتی ہے۔
*گوشت میں پروٹین کی کثیر مقدار اینٹی باڈیز بناتی ہے یوں قوت مدافعت میں اضافہ ہوتا ہے۔
گوشت کے نقصانات اور الرجی
*دنیا بھر سے حاصل کردہ تحقیقاتی رپورٹس سے پتہ چلا ہے کہ گوشت اور چکن کا زیادہ استعمال کینسر کا باعث بنتا ہے۔
*کولیسٹرول کا بڑھنا،اور دل کی بیماریاں پیدا ہونا بھی عام ہے۔
*گوشت کا صحت مند اور متناسب استعمال ہی سودمند ثابت ہو گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں