Your theme is not active, some feature may not work. Buy a valid license from stylothemes.com

بچوں اور بڑوں کا پسندیدہ پھل کیلا

کیلا ایک مشہور پھل اور اس کے درخت کا نام ہے.
اس کا تنا قدرے موٹا اور نرم ہوتا ہے اور ایک ایک پتا کر کے سرے سے پھوٹتا ہے.
پتے بہت بڑے بڑے چوڑے اور لمبے ہوتے ہیں اور آخر میں پھولوں کا گچھا اور لمبا پھل نکلتا ہے.
پکا کیلا بطور پھل اور کچا بطور سبزی کھایا جاتا ہے
فوائد
1۔ کیلے میں انتہائی اہم غذائی اجزا پائے جاتے ہیں۔
2- کیلے میں پوٹاشیم کی کثیر مقدار پائی جاتی ہے جو خون کے دبائو میں کمی کے شکار افراد کے لئے مدد گار ثابت ہوتی ہے
3- کیلے کھانے سے دل کے امراض سے بچا جا سکتا ہے۔
4-کیلے میں پانی اور کاربن کی بھی بڑی مقدار پائی جاتی ہے
5- وٹامن سی اور میگنیز سے بھرپور ہونے کے ناتے کیلا جلد کے لیے ایک مفید چیز ہے
6- کیلے پوٹاشیم کا ایک اچھا ذریعہ ہیں جو پاؤں کے درد اور اکڑن کے لیے مفید ہیں، جس کا سامنا دوران حمل اکثر خواتین کو رہتا ہے
7-کیلوں میں ریشے کی بھی بہتات ہوتی ہے جو قبض سے بچاتا ہے
8-بچوں سے ماؤں کا دودھ چھڑانے کی خاطر بچے کو کیلے کھلانا کافی مفید ہے

استعمال کی کثرت سے لاحق ہونے والے خطرات
ا1- ایک وقت میں بہت زیادہ مقدار میں کیلے کھانا سردرد اور غنودگی کا باعث بن سکتا ہے
2- اسی طرح چونکہ یہ میٹھا پھل ہے تو اسے زیادہ کھانے پر دانتوں کی صفائی کا مناسب خیال نہ رکھنے سے دانتوں کی فرسودگی اور ٹوٹنے کا خطرہ بڑھتا ہے
3- جبکہ اس پھل میں چونکہ مناسب مقدار میں پروٹینیا فیٹ نہیں، لہذا جسم غذائیت سے محروم ہوسکتا ہے

کیٹاگری میں : پھل

اپنا تبصرہ بھیجیں