Your theme is not active, some feature may not work. Buy a valid license from stylothemes.com

کھیر ا

کھیرا
ہر موسم میں پایاجاتا ہے اور اس کو سالن کے ساتھ بطور سلاد استعمال کیا جاتا ہے۔
اکثر لوگ اس کو سبزی سمجھتے ہیں لیکن حقیقت میں یہ ایک پھل ہے اور یہ قیمت میں کم ہونے کے ساتھ ساتھ بآسانی دستیاب ہوتا ہے ۔
کھیرا میں کیلوریز نہ ہونے کے برابر جبکہ وٹامنز کی ایک کثیر تعداد پائی جاتی ہے.
استعمال
کھانے کے ساتھ استعمال سے لے کر سینڈوچ میں بھی استعمال ہوتا ہے ۔
کھیرا کھانے کے ان گنت فوائد ہیں جن میں کچھ کا زکر ہم یہاں کرر ہے ہیں۔
فوائد
جگر کی گرمی کے لیے کھیرے کا رس انتہائی مفید ہے اور یہ دوائیوں کی نسبت بہت بہتر ہے۔
کھیرے میں موجود وٹامن بی بالوں کی صحت کے لیے فائدہ مند ہے . بائیوٹین، ربوفلیوین اور وٹامن بی فائیو، بی سکس اور دیگر بالوں کی نشوونما میں اہم کردار ادا کرتے ہیں اور بالوں کی سفیدی کی روک تھام بھی کرتے ہیں۔
کھیرا جسم میں پانی کی کمی پوری کرتا ہے اور تقریبا 95 فیصد پانی پر مشتمل ہوتا ہے۔یہ ضروری غذائی اجزا کی ترسیل پورے جسم میں کرتا ہے اور جلد اور جسم کو خشک ہونے سے بچاتا ہے۔
ایک امریکی ویب سائٹ ویب ایم ڈی کی تحقیق کے مطابق کھیرے میں موجود پولی فینولس شوگر کنٹرول کرنے میں انتہائی فائدہ مند ہے۔ کھیرا کا استعمال سے کولیسٹرول کی سطح بہتر ہوتی ہے جس سے دل کے امراض کا خدشہ کم ہوتا ہے۔
کھیرے میں موجود فائبر قبض کو ٹھیک کرتا ہے۔ کھیرا کا استعمال سے پیشاب کی نالی اور گردے میں پتھری کے امکانات بہت کم ہوتے ہیں۔
کھیرا ہڈیوں کو مضبوط بنانے میں مدد دیتا ہے۔ کھیرے کے مستقل استعمال سے پٹھوں اور جسم کے کھچاؤ کے خلاف قوت مدافعت میں اضافہ ہوتا ہے۔ کھیرا کا استعمال سانس کی ناگوار بو کو دور کرنے میں مدد دیتا ہے۔
کھیرا جلد کو بہتر بنانے میں مدد دیتا ہے . اکثر اوقات وٹامنز کی کمی یا تھکاوٹ وغیرہ کی وجہ سے چرچڑا پن پیدا ہوتا ہے اور کھیرے کی وجہ سے ہم وٹامنز کو پورا کرسکتے ہیں۔
کھیرا کا جوس بنا کر بھی استعال کیا جا سکتا ہے اور اس سے ٹھنڈک کا احساس ہوتا ہے اور یہ طبیعت کو تازگی بخشتا ہے۔ کھیرا کا ستعمال دماغی صحت کےلیے انتہائی مفید ہے۔
ایک تحقیق کے مطابق کھیروں میں موجود ایک جز cucurbitacins کینسر کے خلیات کی روک تھام میں مدد دیتا ہے ۔ کیلوریز کم ہونے کی وجہ سے جسم کی چربی گھٹانے میں بہتر ہیں۔
البتہ یہ پیشاب آور غذا ہے اور اس کے زیادہ استعمال سے بار بار پیشاب آنے کے سبب نیند میں خلل پیدا ہوسکتا ہے اور اس لیے رات کو کھیرا کا زیادہ استعمال سے نیند میں مسئلہ پیدا ہوسکتا ہے۔
اچار والے کھیرے کھانے سے بلڈ پریشر بڑھتا ہے۔ زیادہ کھانے سے یہ جلد پر خارش کا باعث بھی بن سکتا ہے۔
آنکھوں کے نچلے یا اوپری حصوں میں سوجن ہو سکتی ہے۔
اسی طرح نظام انہضام میں خلل پڑنے کے ساتھ ساتھ گیس کی شکایت بھی ہو سکتی ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں