Your theme is not active, some feature may not work. Buy a valid license from stylothemes.com

کھجور کے فوائد

کھجور ایک توانائی سے بھرپور ان گنت فوائد کا حامل پھل ہے۔ ویسے تو کھجور گرم علاقوں پھل ہے اور تقریبا ہر ملک میں اس کی پیداوار پائی جاتی ہے
لیکن ہمارے ذہن میں پہلا خیال خلیج اور فارس کا آتا جس کی وجہ شہرت وہاں کی منفرد ذائقے کی حامل معیاری کھجور ہے جو مشرق سے مغرب ہر جگہ لطف اندوز کی جاتی ہے۔
کھجور کے زیادہ تر باغات مصر اور خلیج فارس کے علاقے میں پائے جاتے ہیں۔ دنیا کی سب سے اعلٰی کھجور عجوہ ہے جو سعودی عرب کے مقدس شہر مدینہ منورہ اور مضافات میں پائی جاتی ہے یا یہ کہا جائے تو غلط نہیں ہوگا کے کھجوروں کی دنیا میں اپنی مثال ہر لحاظ سے، چاہے وہ با اعتبار ذائقہ ہو یا فوائد ہو، آپ رکھتی ہے۔ کھجور کا درخت دنیا کے تقریبا سبھی مذاہب میں مقدس مانا جاتا ہے۔ مسلمانوں میں اس کی اہمیت کا اندازہ اس سے لگایا جاسکتا ہے کہ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے تمام درختوں میں سے اس درخت کو مسلمان کہا ہے کیونکہ صابر، شاکر اور اللہ کی طرف سے برکت والا ہے۔
کھجور کا استعمال مشرق وسطیٰ اور مغربی ایشیا میں ہزاروں سال سے ہو رہاہے- عرب ممالک میں اس کی اقسام وافر مقدار میں پائی جاتی ہیں-
کھجور کے طبی فوائد :-

1-شدید گرمی کے عالم میں فوری توانائی کے بحال کے لیے بے حد موثر اور مفید ہونے کے ساتھ اپنا ثانی نہیں رکھتی۔
2۔ نہار منہ کھجور کا استعمال پیٹ میں موجود کیڑوں سے چھٹکارا حاصل کرنے کا ضامن ہے اور انتہائی باکفایت علاج کی حیثیت کا حامل بھی ہے۔
3-تازہ اور پکی ہوئی کھجور کا مسلسل استعمال خون کی بیماریوں کے لیے نہایت مفید ہے۔
4۔ دل کے دورے میں کھجور کو گٹھلی سمیت کوٹ کر دینا جان بچانے کا باعث بنتا ہے۔
5-چونکہ دل کا دورہ شریانوں میں رکاوٹ سے پیدا ہوتا ہے لہذا شریانوں میں رکاوٹ کا باعث بننے والی تمام بیماریوں میں کھجور کی گٹھلی تریاق کا اثر رکھتی ہے۔
6- کھجور کا مسلسل استعمال اور اس کی پسی ہوئی گٹھلیاں دل پھول جانے والے مریضوں کے لئے فائدہ مند ہیں۔
7۔کھجور کو اچھی طرح دھو کر دودھ میں ابال کر دینا زچگی کے بعد کی کمزوری اور کسی بھی طرح کی بیماری کے بعد کی کمزوری کو دور کرتا ہے۔

کھجور نقصان دہ بھی ہو سکتی ہے؟
جی ہاں جیسا کہ آپ جانتے ہیں کہ کھجور بہت سے فوائد کی حامل ہے لیکن اگر کھجور کے استعمال میں احتیاط نہ برتی جائے اور اس کا استعمال نہایت کثرت سے کیا جائے تو پھر اس کے نقصانات بھی ہو سکتے ہیں۔
1-زیادہ مقدار میں کھجور کھانے سے جسم کا درجہ حرارت بڑھ جاتا ہے جو معدے سمیت جسم کی کئی اور بیماریوں کی وجہ بن سکتا ہے
2-شوگر کے مریض کے لیے کجور کھانا نقصان دہ ہو سکتا ہے۔

کیٹاگری میں : پھل

اپنا تبصرہ بھیجیں