Your theme is not active, some feature may not work. Buy a valid license from stylothemes.com

کولیسٹرول کا علاج

کولیسٹرول کا علاج
کولیسٹرول اچھی شے ہے مگر بہت محدود مقدار میں ہی فائدہ مند ہے۔ اگر آپ کا کولیسٹرول کافی زیادہ ہے تو اسے کم کرنے کے لیے درج ذیل آسان طریقے اپنائیے۔
کولیسٹرول کا علاج
دل کی اچھی صحت برقرار رکھنے کے لیے اپنا کولیسٹرول باقاعدگی سے چیک کروانا چاہئے۔یہ چکنائی بھرا مادہ خون میں پایا جاتا ہے مگر اس کی محدود مقدار ہی صحت کے لیے مضر نہیں ہے۔ کولیسٹرول جانچنے کے معیار کے مطابق کولیسٹرول کا لیول ایک سو سے کم ہونا چاہئے، جبکہ ایک سو تیس تک ہونے کی صورت میں کولیسٹرول بہت زیادہ ہے۔
یہ دل کے لیے خطرے کی علامت ہے۔ کولیسٹرول کی بہت زیادہ مقدار دل کی شریانوں کے لیے خطرناک ہے۔
آپ کولیسٹرول کم رکھنے کی دوا کھانے کے باوجود آپ اپنی روزمرہ زندگی میں کولیسٹرول کو کم رکھنے کے لیے چند آسان عادات اپنا کر کولیسٹرول مناسب حد تک برقرار رکھ سکتے ہیں۔
> ناشپاتی، سیب ، لوبیا اور دلیے میں ایسا ریشہ پایا جاتا ہے جو کولیسٹرول کو نظام خون میں محدود رکھتا ہے۔
>گھی، مکھن، چربی والے گوشت اور پنیر کی مقدار اپنی روزمرہ خوراک میں کم سے کم کر کے کولیسٹرول کو لگام دیں۔
>اومیگا تین سے بھرپور خوراک استعمال کریں۔ اومیگا تین خود تو کولیسٹرول کو کم نہیں کرتے مگر دل اور نظام خون کو بہتر رکھتے ہیں۔
> روزانہ کم از کم آدھا گھنٹہ ورزش کرنے سے اچھا فائدہ مند کولیسٹرول میں اضافہ ہوتا ہے جو دل کی حفاظت کرتا ہے۔ نیز باقاعدگی سے ورزش کر کے اپنا وزن کم رکھیں۔
> سگریٹ نوشی پھیپھڑوں اور دل کے لیے خطرناک ہے۔ سگریٹ نوشی ترک کرنے سے دل کے لیے فائدہ مند کولیسٹرول بڑھنے میں اضافہ ہوگا.
اقسام
یاد رہے کولیسٹرول کی دو بنیادی اقسام ہیں۔ ایک کو نقصان دہ کولیسٹرول کہتے ہیں جس کا انگلش نام ایل ڈی ایل ہے ، اس میں سرخ گوشت، تلے ہوئے کھانے، بیکری کے کھانے آجاتے ہیں۔ جبکہ دوسرا کولیسٹرول جو اچھا ہے اسے ایچ ڈی ایل کہتے ہیں ، جس میں جو کا دلیہ ، زیتون کا تیل،سیب، اخروٹ، لوبیا، بادام ،انگور اور سبز چائے وغیرہ آجاتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں