Your theme is not active, some feature may not work. Buy a valid license from stylothemes.com

کریلا

کریلا ایک کڑوی سبزی ہے لیکن اس کے بےشمار طبی فوائد ہیں جس کی وجہ سے یہ بہت مقبول ہے۔
کریلا موسم گرما کی پیداوار ہے اور گرمی میں چونکہ ہمارے جسم میں نمکیات کی کمی ہو جاتی ہے اور ان نمکیات کی کمی پوری کرنے میں کریلا بہت مدد کا حامل ہے۔
استعمالات
اس کو بطور سالن آلو کے ساتھ استعمال کیا جاسکتا ہے۔ جبکہ قیمہ وغیرہ کے ساتھ بھی استعمال کیاجاتا ہے۔ اس کا جوس بنا کر بھی کئی دفعہ استعمال کیا جاتا ہے۔
فوائد
کریلےکے اجزاءمیں فولاد اور نمکیات شامل ہیں یہ اپنے اندر ایسی صفات رکھتی ہے جس سے انسانی جسم پر اچھے اثرات مرتب ہوتے ہیں،موسم گرما میں مشروبات اور ٹھنڈے پانی کے بکثرت استعمال سے معدے کی رطوبت کمزور ہو جاتی ہے تو اس صورت میں کریلے کا استعمال انتہائی مفید ہے۔
کریلے کا پانی استعمال کرنے سے معدہ درست رہتا ہے۔ بلڈ گلوکوز کی سطح کم کرنے کے ساتھ انسولین کی سطح کو کنٹرول میں رکھنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔
کریلا قبض کشا ہے اورجسم میں موجود زہریلے مادوں کو خارج کرتا ہے۔
ہیضے کی صورت میں کریلے پتوں اور پیاز کا جوس دو چائے کے چمچے اور ایک چائے کا چمچہ لیموں کا رس ملا کر پینا مفید ہے۔جوڑوں اور گٹھیا کے درد‘ اعصابی امراض اور لقوہ وفالج میں بھی مفید ہے کیونکہ کریلا خشک اور گرم مزاج ہے اس لئے رطوبت تحلیل کرتا ہے۔
گردے اور مثانے کی پتھری میں انتہائی مفید ہے۔ بچوں کے پیٹ میں کیڑے ہوں تو کریلے کے پتے کے 6 ماشہ رس میں تھوڑی سی ہلدی پیس کر پلانے سی قے اور اسہال کے ذریعے پیٹ صاف ہوجاتا ہے۔
اس میں لیٹین نامی ایک مادہ شامل ہے جو انسولین کی طرح کام کر کے خون میں گلوکوزکو کم کرتا ہے.
نقصانات
کریلا دیر سے ہضم ہوتا ہے اس لیے گیس کی شکایت پیدا کرتا ہے۔بخار کی شکایت میں بھی کریلا کھانے سے طبی ماہرین نے منع کیا ہے۔

کریلا” ایک تبصرہ

  1. You’re so cool! I don’t believe I’ve truly read a single thing like that before. So wonderful to find somebody with a few original thoughts on this subject. Seriously.. thanks for starting this up. This site is one thing that’s needed on the internet, someone with a little originality!

اپنا تبصرہ بھیجیں