Your theme is not active, some feature may not work. Buy a valid license from stylothemes.com

کدو

کدو کی تعریف ایسے کی جا سکتی ہے کہ کدو ایک گول شکل کی سبزی جوکہ موسم گرما میں زیادہ استعمال کی جاتی ہے اور زیادہ تر پنجاب کے شہر فیصل آباد، رحیم یار خان ، قصور، بہاولنگر،اوکاڑہ ، ساہیوال اور اوکاڑہ وغیرہ میں کی جاتی ہے اور اس کی تاثیر ٹھنڈی ہوتی ہے۔
استعمالات: اس کو بطور سالن استعمال کیا جاتا ہے اور اس کے علاوہ کدو کے بیج بھی استعمال کیے جا سکتے ہیں اور اس کے چھلکے بھی استعمال کیے جاتے ہیں۔
فوائد :
کدو میں نشاستہ، چکنائی، کیلشیم، آئرن، فاسفورس اور حیاتین پائی جاتی ہے۔ کدو شوگر، بلڈ پریشر، پھیھڑوں، کھانسی اور دمہ کے مرض میں انتہائی فائدہ مند ہے۔ کلدو کے چھلکے کو خشک کر کے اسے جلا کر خاکستر کر لیں یہ خاکستر چاقو چھری یا تلوار کے زخموں سے جاری خون کو روکتا ہے اور حیران کن طور پر خون کے بہنے کو بند کر دیتا ہے۔ کدو کے بیج میں دل کو سکون دینے والا میگنیشیم پایا جاتا ہے اور یہ جسم کو قدرتی طور پر پرسکون بناتا ہے۔ *کدو کے بیج میں ایسی پروٹینز پائی جاتی ہیں جو جسم کے شوگر لیول کوکنٹرول میں رکھتی ہیں اوراس سے وزن کم کرنے میں بھی مدد ملتی ہے۔ کدو کے بیج سے جسم میں تیزابیت کی مقدار کم ہوتی ہے اور ہمارے نظام انہضام درست کام کرتا ہے۔
نقصانات :
کدو کے بیج زیادہ استعمال کرنے سے وزن میں اضافہ ہوتا ہے جوکہ صحت کے لیے نقصان دہ ہے۔ آنت کی تکلیف کے لیے بھی کدو کے بیج نقصان دہ ہیں ۔ اگر معدے میں تیزابیت زیادہ ہے تو بھی کدو استعمال کرنے سے گریز کرنا چاہیے۔
کدو کی اقسام میں بڑا چاند کدو،وولگا گرے کدو، جائفل قددو، کدو انناس وغیرہ شامل ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں