Your theme is not active, some feature may not work. Buy a valid license from stylothemes.com

کاجو کھائیں ڈپریشن بھگائیں

کاجو کا مختصر تعارف .

کاجو گردے کی شکل سے ملتا جلتا خشک میوہ ہے جو اپنے اندر بہت سے فوائد چھپائے ہوئے ہے. بہت سے لوگ اس کا استعمال سردیوں کے اثرات سے بچنے کے لئے کرتے ہیں. اسکا استعمال بطور سلاد بھون کے اور مٹھائیوں میں بھی قدیم زمانے سے کیا جاتا رہا ہے ۔ گردے کی شکل کا یہ میوہ اپنے اندر بے تحاشہ فوائد رکھتا ہے.
جن میں سے چند درج ذیل ہیں۔
1- کینسرسے بچاؤ
کاجومیں وٹامن،فائبر،منرلزاور دیگر اجزاءپائے جاتے ہیں جن کی وجہ سے کئی خطرناک بیماریاں سمیت کینسر جیسے موذی مرض سے بچاجاسکتا ہے۔
2- امراض قلب سے بچاؤ
کاجو کولیسٹرول فری اور اینٹی آکسیڈنٹ سے مالا مال ہونے کی وجہ سے دل کو مختلف امراض سے محفوظ رکھتا ہے اسکے علاوہ کاجو میں کچھ ایسے فیٹی ایسڈ موجود ہوتے ہیں.جو اچھے کولیسٹرول کی مقدار میں اضافہ کرتے ہیں جس سے دل اور دماغ مضبوط ہوتا ہے اور اسٹروک کے امکانات بھی کم ہو جاتے ہیں ۔
3- انسولین
کاجو کے بیج میں ایسے قدرتی اجزاپائے جاتے ہیں ، جو خون میں موجود انسولین کے لئے فائدہ مند ہوتے ہیں ۔
4- ذہنی دباؤں سے نجات
کاجو میں ٹریپٹو فان نامی ایک قدرتی جز پایا جاتا ہے. یہ جز ذہنی دباؤ کو کم کرنے کے ساتھ ساتھ نیند میں آنے والی خلل کا بھی خاتمہ کرتا ہے اس لئے کاجو کا استعمال ڈپریشن سے نجات دلانے والی ادویات میں لازمی کیا جاتا ہے ۔
5- ذیابیطس سے بچاؤ
پچاس گرام کاجو میں کیلوریز اور کئی گرام چکنائی موجود ہوتی ہے یہ چکنائی جسم کے لئے فائدے مند ہوتی ہے یہ خون میں موجود انسولین پر اثر انداز نہیں ہوتی اسی طرح کاجو میں موجود ایکٹو کمپاونڈز ذیابیطس کو کم کر کے اسکی مزید افزائش سے روکتے ہیں ۔
6- مضبوط ہڈیوں کے لئے
کیلشیئم کی طرح میگنیشیئم اور تانبا بھی ہڈیوں کی صحت کیلئے اہم ہے جو کاجو میں موجود ہے۔بڑھتی ہوئی عمر کے بچوں کے لیے کاجو فائدہ مند غذا ہے۔ کاجو میں موجود معدنیات (منرلز) ، خاص طور پر تانبا اور جست کی وجہ سے جسمانی نشوونما میں مدد ملتی ہے، اس لیے بچوں کی ہڈیاں مضبوط بنانے کے لیے کاجو مفید ہے۔
7- جلد کے لئے
کاجو کو اگر رات بھر بھگو کر رکھا جائے تو وہ بھی دودھ یا مکھن میں تبدیل ہوجاتے ہیں۔ مٹھاس سے پاک کاجو کے دودھ کےایک کپ میں صرف 25 کیلوریز، 2 گرام چربی اور او جی سچورٹیڈ فیٹ ہوتا ہے۔ دوسری جانب ایک کپ کاجو میں 615 کیلیوریز ہوتی ہیں۔ اس کو جس شکل میں بھی کھایا جائے وہ جلد کے لیے بہترین ہوتے ہیں اور سورج سے ہونے والے نقصان سے تحفظ دیتے ہیں۔
8- سردی سے بچاؤ کے لیے
سردیوں میں ٹھنڈ کے مضر اثرات سے بچاؤ کے لئے روزانہ پچاس گرام کاجو استعمال کریں اسکے استعمال سے سردیوں میں ٹھنڈ سے ہونے والی مختلف امراض سے بچا جا سکتا ہے ۔
9- کاجو حاملہ خواتین کے لیے انتہائی مفید ہوتے ہیں

احتیاط!!!!!!

1- ایک وقت میں ایک دن میں 10 عدد کاجو سے زیادہ ہرگز نہ کھائیں۔
2- صبح نہار منہ کاجو کھانے سے گریز کی جائے
3- ہائی بلڈ پریشر والے مریض نمک والا کاجو نہ کھائیں بلکہ بغیر نمک کے سادہ کاجو کھائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں