Your theme is not active, some feature may not work. Buy a valid license from stylothemes.com

چند اہم طبی اصطلاحات

چند طبی اصطلاحات
جاذب: (کھینچنے والی) اپنی گرمی اور لطافت کی وجہ سے خلط یا رطوبت کو کھینچ لاتی ہے .
اکال: (عضو کو کھا جانے والی دوا) ایسی دوا جو اپنی تیزی اور قوت تحلیلہ کی زہادتی سے اجزائے جوہر عضو فنا کر دے اور گوشت کھا جائے .
جامد:(جما دینی والی) ایسی دوا پتلے خلطوں کو گاڑھا اور سخت کر کے جما دیتی ہے.
جالی:(جلا اور پاک کرنے والی) ایسی دوا جلد کی سطح سے لیسدار رطوبت کو جھیل کر پاک اور صاف کر دیتی ہے.
حالق یا حلاق:(بالوں کو اڑانے والی) اس قسم کی دوا بالوں کو کمزور کر کے اڑا دیتی ہے .
حکاک یا محکک:(کھجلی پیدا کرنے والی دوا) ایسی دوا اپنی گرمی اور تیزی کی وجہ سے گاڑھی خلطوں مسام کی طرف کھینچتی اور خراش کی وجہ سے کھجلی پیدا کرتی ہے.
دابق:(چپکنے والی دوا) ایسی دوا لیس کی وجہ سے جسم سے چپک جاتی ہے .
غسال:(دھونے والی) یہ دوا اخلاط کو عضو کی سطح سے دھو دیتی ہے ایسی دوا کا سیال یا مائع ہونا ضروری ہے.
قاشر:(چھلکا اتارنے والی) ایسی دوا جو جلا کی زیادتی کی وجہ سے عضو کے مواد فاسد کو دور کرتی اور چھلکا اتارتی ہے.
مبرد:(سردی پہنچانے والی) وہ دوا جو خود سرد ہونے کی وجہ سے سردی بخشتی ہے.
مبہی:ایسی دوا یا غذا جو قوت باہ دے.
مجفف:خشک کرنے والی) وہ دوا جو خشک ہونے کی وجہ سے اعضاء کی رطوبت یا زخم کو خشک کر دے.
مسمن:(بدن کو موٹا کرنے والی دوا) وہ دوا جو رطوبت فضلیہ کے سبب اور کثیر الغذا ہونے کی وجہ سے بدن کو موٹا کرتی ہے.
مصلح:(اصلاح کرنے والی دوائیں) وہ دوا جو دوسری دوا کا کوئی خاص ضرر (نقصان) دور کرے یا بسبب اپنے متضاد خواص کے اس کی اصلاح کرے.
مغلظ منی:ایسی دوا جو مادہ تولید کو گاڑھا کرنے والی ہو .
مقویات : طاقت دینے والی ادویات مثلا مقویات اعصاب, مقویات بصر اعصاب کو طاقت دینے والی اور بینائی کو قوت دینے والی اسی طرح دماغ, مقویات قلب, مقویات باہ اور مقویات جگر وغیرہ.
ممسک:(روکنے والی اور بند کرنے والی) وہ دوا جو خشکی اور لطیف گرمی کے باعث منی کو روکے اور جلد انزال نا ہونے دے.

اپنا تبصرہ بھیجیں