Your theme is not active, some feature may not work. Buy a valid license from stylothemes.com

چائے کے فائدے

چائے . جمہوری مشروب

چائے ایک میٹھا اور خوشبودار مشروب ہے۔ یہ نا صرف منفرد ذائقے کی حامل ہے بلکہ آپ کی صحت کے لیے بھی مفید ہے جیسے کالی پتی کی چائے، ادرک والی چائے، دار چینی، لونگ اور الائچی والی چائے بھی شامل ہیں۔ اگر ایسا کہا جائے تو کوئی مضائقہ نہ ہوگا کہ چائے ایک کنبہ ہے اور اس خاندان میں شامل تمام ممبران موثر اور اپنی ذات میں خصوصی فوائد کے حامل ہیں۔
خطے کے اعتبار سے اگر چائے کو تقسیم کیا جائے تو یہ لا تعداد اقسام کی حامل ہے لیکن ہم جمہوریہ چائے پر تبصرہ کریں گے جو جمہور کے نزدیک مقبول ہے۔ اس مقبول چائے کے چار اہم اجزاء میں پانی، دودھ، چینی اور پتی شامل ہیں لیکن اس کی ایک دوسری شکل بھی موجود ہے جسے وقت کی کمی کے باعث استعمال کیا جاتا ہے۔ یہ متبادل دفاتر میں اپنی لابی مضبوط کرتے کرتے آہستہ آہستہ گھروں کا رخ کرتا جا رہا ہے جس سے مصالحہ چائے یا ایسا کہا جائے کہ چائے اور اس کے کزن نظر انداز ہوتے جا رہے ہیں۔ وقت کی بچت کی خاطر روایتی لذت پر سمجھوتہ سراسر گھاٹے کا سودا معلوم ہوتا ہے۔
جیسے جیسے ٹی بیگز کے رجحان میں تیزی آ رہی ہے ویسے ویسے دفاتر کے کچن میں اس کے لیے ایک خاص خانہ مختص ہوتا جا رہا ہے لیکن دوسری طرف ہے کہ مصالحہ دار چائے جس کی مقبولیت میں کمی واقع ہوئی تو اس نے بازاروں میں واقع ہوٹلوں اور ٹھیلوں کا رخ کر لیا اور مقابلے کو ایک نیا رخ بھی دے دیا کہ ہم کسی سے کم نہیں!
چائے کی ان تمام مصالحہ دار اقسام اور ان کے ٹی بیگ چائے کے ساتھ موازنے میں ہم ان کے فوائد پر نظر ڈالنا بھول ہی گئے، تو آئیے بنا کسی ایک کی طرف داری کیے ہم ان کے باہم مشترکہ فوائد کی چند جھلکیوں پر نظر ڈالتے ہیں۔ ۔ ۔

چائے کے فائدے:

• دل کی صحت کے لیے مفید
• متلی وبیماری کے احساس میں کمی
• ہاضمہ میں بہتری
• فوری جستی اور توانائی کی فراہمی
• بلڈ شوگر میں بہتری
• وزن میں کمی
• جلد کے لیے فائدہ مند
• ٹھنڈ کا مقابلہ
• سر درد میں آرام
• ایام حیض کی تکلیف میں موثر
• گلا کی خرابی میں بہتر
• قوت مدافعت میں اضافہ
• پٹھوں کے درد میں کمی
یاد رہے ان تمام فوائد میں دودھ کی چائے کے ساتھ ساتھ کالی چائے، ادرک اور دار چینی والی چائے شامل ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں