Your theme is not active, some feature may not work. Buy a valid license from stylothemes.com

سردیوں میں‌ کون سی چائے پینی چاہئیے؟

سردیوں میں چائے کی آٹھ ایسی اقسام جو آپ کو گرم،نرم اور انوکھے لطف سے آشنا کروائیں گی:۔
سردیوں کے عروج پہ بھاپ اڑاتے کافی کے کپ  یقینًا لطف دیتے ہیں۔لیکن کیا ان کا کثرت سے استعمال سودمند ہے؟بالکل نہیں۔چلیے آپ کو آٹھ مختلف اقسام کی چائے بنانے کے طریقوں سے روشناس کرواتے ہیں۔
روسی چائے:۔
چائے کی پتی،لونگ،دار چینی اور مختلف عرقیات کے ملاپ سے بننے والے شاندار گرم مشروب کو حاصل کرنے کے لیے عمدہ ترکیب معلوم ہونا ضروری ہے۔لیکن خالص قدرتی عرقیات سے حاصل شدہ چائے زیادہ فوائد کی حامل ہوتی ہے۔اس چائے کے شاندار ذائقے کے علاوہ اس کی ایک خوبی یہ بھی ہے کہ وزن گھٹانے میں معاون ثابت ہوتی ہے۔یہ کولیسٹرول کم کرنے میں بھی مددگار ہے۔
ادرک کی چائے:۔
ادرک سے بننے والی چائے بہترین قسم کی درد کش ہے۔اپنا دن ادرک سے بنے گرما گرم چائے کے کپ سے شروع کیجیے۔یہ آپ کو سارا دن چست رکھے گا۔ایک اضافی خوبی یہ چائے دل خراب ہونے،متلی اور نزلہ و زکام کو روکنے میں بھی ہمدرد ثابت ہو گی۔
خس کے پتوں کی چائے:-
خس
‎کے پتے ادویات بنانے میں استعمال ہوتے ہیں۔اس کے پتوں سے بننے والی چائے دماغی افعال کو بہتر کرتی ہے۔خوش ذائقہ ہونے کے ساتھ ساتھ یہ ہاضمے میں مددگار ثابت ہونے کے علاوہ ڈائریا،سینے کی جلن،پیٹ میں اٹھنے والے مروڑ وغیرہ میں بھی مددگار ہے۔
لیموں اور کالی مرچ کی چائے:۔
ابلتے ہوئے پانی میں لیموں،کالی مرچ،شہد اور ہلدی ڈالیے۔لیجیے آپ کی لیموں چائے تیار ہے۔اگر آپ بہترین اور دیرپا مدافعتی نظام چاہتے ہیں تو یہ چائے نوش کیجیے۔اسے ڈی ٹاکس چائے بھی کہا جا سکتا ہے۔
ونیلا چائے:۔
ونیلا چائے پانی،ادرک،جائفل،لونگ،الائچی اور دار چینی کے ملاپ سے بنتی ہے۔یہ تمام اجزاء ٹنوں کے حساب سے صحت کے لیے مفید ہیں۔اگر آپ بیمار ہیں یا ٹھنڈ لگ گئی ہے تو اس چائے کو بنائیے اور خود کو محفوظ کیجیے۔
اسگندھ ناگوری کی چائے:۔
اسگندھ ناگوری کو ایک جادوئی جڑی بوٹی مانی جاتی ہے۔اسے انڈین جنسنگ بھی کہا جاتا ہے۔یہ کولیسٹرول لیول کو قابو کرنے میں،مردانہ زرخیزی کو بڑھانے میں،اور ذہنی تناو اور پریشانی کو قابو کرنے میں مددگار ثابت ہوتی ہے۔
گل قاصدی کی چائے:۔
برفباری کے موسم میں سفر سے لطف اندوز ہونے کا بہترین طریقہ گل قاصدی سے بنی چائے کو نوش کرنا ہے۔جگر کی صفائی میں بھی یہ اہم کردار ادا کرتی ہے۔
سبز چائے:۔
صدیوں سے سبز چائے کی افادیت پہ لوگ یقین رکھتے ہیں۔مطالعے سے پتہ چلتا ہے کہ سبز چائے جلد کو صحت مند رکھتی ہے۔مزید براں وزن گھٹانے میں معاون ہے۔اور امراض قلب کے خطرے کو کم کرتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں