Your theme is not active, some feature may not work. Buy a valid license from stylothemes.com

پیاز کے بارے میں اہم معلومات

پیاز کی تعریف ایسے کی جاتی ہے کہ گول شکل والی سبزی جوکہ ہر موسم میں دستیاب ہوتی ہے.
اور ہر موسم میں یکساں استعمال کی جاتی ہے۔ پیاز ایک ایسی سبزی ہے جو دنیا بھر میں سب سے زیادہ کاشت بھی کی جاتی ہے اور سب سے زیادہ استعمال بھی کی جاتی ہے۔ ہر فرد اور ہر گھر کی غذا میں یہ شامل ہے۔ معتدل اور خشک موسم پیاز کی زیادہ پیداوار کیلئے موزوں ہے۔
استعمال
پیاز کو سالن میں بھی استعمال کیا جاتا ہے اور کھانے کے ساتھ بطور سلاد بھی باریک کتر کر استعمال کیا جاتا ہے۔
فوائد
پیاز کا زیادہ استعمال دل کے امراض سے بچانے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔ پیاز کا استعمال نکسیر اور کا ن کے درد میں فائدہ مند ہے.
زکام کی وجہ سے اگر ناک سے پانی بہنا بند نہ ہو تو پیاز کا استعمال بہت مفید ہے۔ پیٹ کے درد کے لیے پیاز کو آگ میں گرم کر کے نچوڑیں اور پانی نکال کر اس میں ایک ماشہ نمک ملا کر مریض کو کھلانے سے کافی حد تک مریض کو افاقہ ہوسکتا ہے۔ماہرین کے مطابق پیاز کے 100 گرام میں 40 کیلوریز ، 89 فیصد پانی، 1.1 گرام پروٹین ، 9.3 گرام کاربز ، 4.2 گرام شوگر ، 1.7 گرام فائبر اور 0.1 گرام فیٹ پایا جاتا ہے۔ پیاز میں وٹامن سی بھی پایا جاتا ہے جوکہ انسانی صحت کے لیے انتہائی مفید ہے۔ پیاز میں ’فلاوینائیڈ‘ پائے جانے کے سبب اس کا استعمال خون میں منفی کولیسٹرول کی مقدار کو گھٹاتا ہے جو کہ دل کی صحت کے لیے نہایت مفید ثابت ہوتا ہے

نقصانات
منہ سے بدبو کا سبب بنتا ہے,، دمہ کا سبب بن سکتا ہے۔ جگر یا دل کی بیماری کی صورت میں استعمال نہ کیا جائے

اپنا تبصرہ بھیجیں