Your theme is not active, some feature may not work. Buy a valid license from stylothemes.com

پودینہ

پودینہ
قدرت نے جڑی بوٹیوں اور سبزیوں میں بے شمار بیماریوں کا علاج پوشیدہ رکھاہے ۔
یہی وجہ ہے کہ ہم ان دنوں مختلف اقسام کی جڑی بوٹیوں، سبزیوں یا پھلوں کی افادیت پر زیادہ زور دیتےنظر آتے ہیں ، جس کا مقصد قارئین کو ان میں چھپےصحت کے رازوں سےآگاہی فراہم کرنا ہے۔
پودینہ اللہ کی دی ہوئی نعمتوں میں سے ایک بڑی نعمت ہے ۔ یہ ایک خوشبودار سبزی ہے جو کہ کم قیمت ہے لیکن فوائد کے لحاظ سے انتہائی بہترین ہے۔ اس کی تاثیر گرم اور خشک ہوتی ہے۔
تین چوتھائی کپ پودینے کی مقدار میں 6کیلوریز، ایک گرام فائبر، 12 فیصد وٹامن اے، 9فیصدآئرن، 4فیصد فولک ایسڈ اور 8فیصد میگنیزجیسے غذائیت والے اجزاء ہوتے ہیں۔
استعمال
یہ پیٹ کے امراض کے لیے انتہائی مفید ہے اور اس کا قہوہ بہت فائدہ دیتا ہے۔ یہ جسم اور دماغ دونوں کو متحرک رکھتا ہے اور اور توانائی فراہم کرتاہے۔ سینے میں جلن اور بھاری پن کی صورت میں پودینے کے چند پتے چبانے سے جلن میں کمی محسوس ہوتی ہے۔ پودینے کے پتے پانی میں ابال کر استعمال کرنے سے معدے کی گرمی کنٹرول میں رہتی ہے۔
اس کو کھانوں میں سجاوٹ کے لیے استعمال کیا جاتا ہے اور کھانے کو مزید ذائقہ دار بناتا ہے. منہ کی بدبو دور کرنے کےلئے بھی فائدہ مند ہے۔ بچھو اور شہد کی مکھی کے کاٹنے پر زخم پر پودینے کے پتوں کا لیپ لگانے سے افاقہ ہوتا ہے۔
پودینے کو چٹنی میں بھی استعمال کیا جاتا ہے۔ پیٹ کے کیڑے اس کے استعمال سے ختم ہو جاتے ہیں۔ پودینے کا جوشاندہ بنا کے پینے سے بلڈپریشر کو کنٹرول کیا جا سکتا ہے۔ ایک جدید تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ پودینے کا مسلسل استعمال انسانی جسم میں کولیسٹرول لیول کو کم کرتا ہے اور اس میں موجود مگنیشیم ہڈیوں کو طاقت دیتا ہے.
بظاہر ایک معمولی سی سبزی نظر آتی ہے تاہم یہ اپنے اندر بے شمار خوبیاں رکھتی ہے۔ ناک اور کان کے کیڑوں کو مارنے کے لیے پودینے کا پانی ڈالا جاتا ہے جس سے کیڑے مر جاتے ہیں۔ بلڈ پریشر کو کنٹرول کرنے میں مفید ہے۔ گرمیوں میں ہرے دھنیے کا استعمال زیادہ کرنا چاہیے، اس کے استعمال سے پیاس کی شدت میں کمی آتی ہے۔
ایک رپورٹ کے مطابق پودینے کے تیل کی مہک بھوک بھگاتی ہے، اس طرح بے وقت منہ چلانے کی عادت پر قابو پایا جاسکتا ہے جبکہ اس سے پیٹ بھرنے کا احساس بھی جلد ہوتا ہے۔ پودینے کے پتوں کو پیس لیں اور کچھ مقدار میں شہد میں مکس کرکے اسے جلد پر لگا کر 20 منٹ کے لیے چھوڑ دیں، اس کے بعد گرم پانی سے دھولیں اس سے جلد میں کیل مہاسوں کا خاتمہ ہوتا ہے۔
چیچک کے مریض کی آنکھ میں دھنیہ کا پانی ٹپکانے سے آنکھ چیچک کے دانوں سے محفوظ رہتی ہے۔ پودینہ موٹاپے سے نجات دلانے میں بھی مددگار ثابت ہوسکتا ہے اور اس کی وجہ نظام ہاضمہ کے لیے اس کا فائدہ مند ہونا ہے۔ پودینہ ہاضمے کے ایسے انزائمز متحرک کرتا ہے جو کہ غذاؤں میں موجود اجزاء بہتر طریقے سے جذب کرنے میں مدد دیتے ہیں۔
پودینے کے پتوں کو پیس لیں اور کچھ مقدار میں شہد میں مکس کرکے اسے جلد پر لگا کر 20 منٹ کے لیے چھوڑ دیں، اس کے بعد گرم پانی سے دھولیں اس سے جلد میں کیل مہاسوں کا خاتمہ ہوتا ہے۔
پودینے کی چائے ویسے تو فائدہ مند ہے لیکن کچھ افراد کو اسے پینے سے جلن کا سامنا ہو سکتا ہے اس لیے معالج کا مشورہ ضروری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں