Your theme is not active, some feature may not work. Buy a valid license from stylothemes.com

ٹماٹر پھل ہے یا سبزی

ایک پودے کا پھل ہے جسے سبزی کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے۔ یہ جنوبی اور مرکزی امریکا کا پھل ہے اور پندرھویں صدی عیسوی میں باقی دنیا میں لایا گیا تھا۔ یورپ میں اسے سولہویں صدی عیسوی میں استعمال کیا جانا شروع ہوا مگر برطانیہ نے اٹھارویں صدی کے آغاز تک اسے استعمال نہ کیا گیا کیونکہ اسے زہریلا سمجھا جاتا تھا۔ ہسپانوی لوگوں نے اسے یورپ میں سب سے پہلے استعمال کیا۔ اس کا رنگ عموماً سرخ ہوتا ہے اور حیاتین جیم اور فولاد سے بھرپور ہے۔
فوائد
1۔ماہرینِ صحت کے مطابق ٹماٹر یا ٹماٹر سے بنی غذا کا استعمال کرنے سے پروسٹیٹ، پھیپھڑوں اور معدے کے کینسر سے بچا سکتا ہے۔
2۔ٹماٹر میں لائیکوپین وافر مقدار میں پایا جاتا ہے جو کہ دل اور فالج کے دورے سے بچاتا ہے۔
3۔ٹماٹر ذیابیطس کے خطرات کو کم کرتا ہے۔
4۔ٹماٹر کو جلد پر استعمال کرنے سے جلد چمکدار ہوتی ہے
5۔آنکھوں کی بینائی کے لیے بھی مفید ہے
نقصانات
1- ٹماٹر بادی اور بلغم پیدا کرتا ہے۔
2- تپ دق کے مریضوں کیلئے ٹماٹر مفید نہیں ہے
۔3- سینے اور گلے کے امراض والے مریض کیلئے ٹماٹر فائدہ مند نہیں۔
4- گردہ کی پتھری والے مریض بھی ٹماٹر استعمال نہ کریں۔
5- ٹماٹر زکام پیدا کرتا ہے۔
6- زیادہ ٹماٹر کھانے سےپیٹ میں گیس پیدا ہوتی ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں