Your theme is not active, some feature may not work. Buy a valid license from stylothemes.com

وٹامن اے سے بھرپور .چیکو

چیکو کا تعارف
اسے انگریزی میں sapodilla کہتے ہیں۔ اس کا چھلکا آلو کی طرح ہوتا ہے۔ اس میں دو سے لے کر
دس تک کالے بیج ہوتے ہیں۔ یہ گول یا بیضوی،یعنی ایک طرف سے نوکدار شکل میں ہوتے ہیں۔ چیکو کا درخت سال میں دو مرتبہ پھل دیتا ہے۔ اس کا ذائقہ میٹھا اور دار چینی جیسا جب کہ شکل سیب اور ناشپاتی جیسی ہوتی ہے۔ چیکو سالانہ فی درخت دو ہزار کے قریب پھل دیتا ہے. یہ اکتوبر سے دسمبر اور فروری سے اپریل میں پھل کی پیداوار کے حوالے سے عروج پر ہوتا ہے.
اگریہ کچا ہوتا ہے تو اس کا ذائقہ کسیلا ہوتا ہے جب کہ مکمل پکے ہوئے چیکو میٹھے ہوتے ہیں۔ چیکو غذائی ریشے سے بھرپور ہوتے ہیں۔
چیکو کے فوائد
1-چیکو جسم کو بھرپور توانائی فراہم کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے کیونکہ اس میں گلوکوز کی بھاری مقدار موجود ہوتی ہے. کھلاڑیوں کو چیکو کا استعمال ضرور کرنا چاہیے.
2-عمل انہضام کے نظام میں بہتری لاتا ہے ساتھ ہی ہر قسم کے درد سوزش کو کم کرنے میں بھی مددگار ثابت ہوتا ہے-
3- چیکو قبض کے مرض سے بھی نجات دلاتا ہے اور ساتھ دیگر انفیکشن سے بھی محفوظ رکھتا ہے.
4-اس پھل کے کھانے سے اعصاب پرسکون ہوجاتے ہیں اور دباؤ کا خاتمہ ہوجاتا ہے جس کے باعث ذہنی صحت میں بہتری آتی ہے- بے چینی اور ڈپریشن میں مبتلا افراد کو اس کا استعمال ضرور کرنا چاہیے.
5-آنکھوں کے لئے مفید
چیکو میں وٹامن اے موجود ہوتا ہے جو کہ آنکھوں کے لئے بے حد مفید ہے۔ وٹامن اے کی کمی سے اکثر بچوں کی نظر کمزور ہو جاتی ہے۔ اس سے بچنے کے لئے ایسی غذائیں لینے کی ضرورت ہوتی ہے جن میں کثیر تعداد میں وٹامن اے موجود ہو۔ اس لئے چیکو ہر عمر کے فرد کو ہی استعمال کرنا چاہئے۔
6-چیکو جسم کو فوری انر جی فراہم کرتا ہے.
7-کیلشیم سے بھر پور
چیکو میں فولاد ، فاسفورس اور کیلشیم موجود ہوتا ہے۔ کیلشیم اور فاسفوس ہڈیوں کے بیرونی حصے کو مضبوط بناتا ہے۔ ان سے ہڈیوں کو قوت ملتی ہے اور وہ زیادہ بوجھ اٹھانے کے قابل بن جاتی ہے
8-چیکو میں معدنی غذائی اجزا یعنی منرلز دل کے لئے بہت فائدے مند ہے۔ اس سے خون کی شریا نیں سٹریس فری ہو جاتی ہیں اور بلڈ پریشر نیچے آتا ہے۔
9-حمل میں فائدے مند
یہ حاملہ خواتین کے لئے بھی بے حد مفید ہے۔ اس میں کا ربوہائیڈ ریٹس موجود ہوتے ہیں جو حاملہ عورتوں کو توانائی پہنچاتے ہیں۔ ساتھ ہی اس کا ذائقہ اور خوشبو متلی اور کمزوری کی کیفیت کو دور کرتے ہیں۔ ا سکے لئے علاوہ اس میں فائبر بھی پایا جاتا ہے جو جسم کو انفیکشن اور نقصان دہ جراثیم سے پاک رکھتا ہے۔ حاملہ خواتین کو نہ صرف حمل کے دوران بلکہ زچگی کے بعد بھی چیکو کو اپنی روز مرہ کی خوراک کا حصہ رکھنا چاہئے۔
چیکو کھانے سے پیدا ہونے والے ممکنہ مسائل
1- کچا پھل کھانا انتہائی نقصان دہ ثابت ہو سکتا ہے-
2-کچا چیکو کھانے سے منہ کا السر ہو سکتا ہے.
3- کچے چیکو کو کھانے سے گلے میں کجھلی کا احساس اور سانس لینے میں دشواری کا سامنا ہو سکتا ہے.

کیٹاگری میں : پھل

اپنا تبصرہ بھیجیں