Your theme is not active, some feature may not work. Buy a valid license from stylothemes.com

مکئی کے فوائد

مکئی کا تعارف
مکئی (انگریزی:Maize) گھاس کے خاندان سے تعلق رکھنے والا پودا ہے جس سے اناج کی پیداوار حاصل ہوتی ہے۔ مکئی کو پہلی بار وسط امریکہ میں دریافت کیا گیا.
مکئی کے فوائد
1- اس کا استعمال بھوک بڑھاتا ہے.
2- کھانے کے بعد ہونے والی قے کو روکتی ہے ۔ 3-یہ آنکھوں کی بصارت بڑھاتی ہے، کمزور لاغر بدن کو قوت دیتی ہے.
4- مکئی کا تیل بدن کو فربہ کرتا ہے.
5- ڈائٹنگ کرنے والے افراد کے لیے بھی پاپ کارن ایک بہترین آپشن ہے کیونکہ یہ ریشے اور معدنیات سے بھرپور بہترین غذا ہے جس کے استعمال سے تادیر بھوک محسوس نہیں ہوتی۔
6- ایسے اجزاء پر مشتمل ہوتی ہے جو نظامِ انہضام کے لیے انتہائی مفید ہیں. اسے کھانے سے قبض دور ہونے کے ساتھ پیٹ ٹھیک رہتا ہے۔
7- مکئی میں مزاحم نشاستہ بھی ہوتا ہے۔بطور خاص وزن کم کرنے کی کوشش کرنے والے افراد کے لیے بہت اچھا ہے کیونکہ یہ توانائی کی کثافت کو کم کرنے اور بھوک کم کرنے میں مدد کرتا ہے۔
8- خون کی کمی کو مکئی کھاکر بآسانی دور کیا جاسکتا ہے۔اس میں آئرن کی وافرمقدار پائی جاتی ہے جو کہ جسم کومضبوط بنانے میں مدد دیتی ہے۔
9- مکئی کو گرمیوں میں براہِ راست بھون کر بھی بطور اسنیک استعمال کیا جا سکتا ہے۔
مکئی کے ممکنہ نقصانات
1- معدے کے مرض میں مبتلا افراد کو اس کا استعمال کرنے سے گریز کرنا چاہیے وگرنہ نقصان دہ ہو سکتا ہے.
2- گاڑھے خون کے حامل افراد کو اس کے استعمال میں احتیاط کرنی چاہیے کیونکہ یہ خون جمنے کا باعث ہو سکتی ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں