Your theme is not active, some feature may not work. Buy a valid license from stylothemes.com

نیند اور ہماری صحت

نیند اور ہماری صحت

زیادہ نیند آپ کی صحت پر اچھے اثرات مرتب کر سکتی ہے۔وہ لوگ جو نیند پوری لیتے ہیں جب بیدار ہوتے ہیں تو نہ صرف تروتازہ محسوس کرتے ہیں بلکہ اپنی صحت میں ایک اچھی تبدیلی بھی محسوس کرتے ہیں۔اس کے علاوہ جلدی اٹھنا یا جلدی سونا،یا نیند اچھی لینا آپ کو بہتر مزاج فراہم کر سکتا ہے۔آپ کو اپنا جسم چوکنا محسوس ہوگا۔کچھ چھوٹی چھوٹی تبدیلیاں کر کہ آپ بڑے نتائج اخذ کر سکتے ہیں۔اس کے علاوہ اگر آپ زیادہ مثبت نقطہ نظر چاہتے ہیں تو صبح جلدی اٹھیں۔ایک تحقیق کے مطابق جو لوگ جلدی اٹھنے کے عادی ہوتے ہیں ان میں مخصوص جینیاتی جزو ہوتا ہے جو ڈپریشن کے خطرے کو کم کر سکتا ہے۔کیونکہ صبح کی روشنی میں آپ کے جسم میں موڈ خوشگوارکرنے والا سیروٹونن پیدا ہوتا ہے۔دن کا آغاز جلدی اٹھنے سے کریں تاکہ آپ کو شام کو نیند بھی جلد آئے۔اور صبح جاگتے ہی کمرے کی کھڑکی کے پردے کھول دیں یا لیمپ آن کریں۔ روشنی آپ کے جسم میں نیند لانے والے میلاٹونین کی پیداوار کو کم کر دے گی جس سے آپ مزید چوکنا محسوس
کریں گے۔
اس کے ساتھ ساتھ آپ روز 6 سے 7 گھنٹے کی نیند ضرور لیں اگر مصروفیات کی وجہ سے نہیں لے پا رہے تو کوشش کریں کہ نیند پوری لیں۔جو لوگ نیند ٹھیک لیتے ہیں ان کی صحت کم نیند لینے والوں کی نسبت اچھی ہوتی ہے اور ان میں قوت مدافعت بھی زیادہ ہوتی ہے۔مزید چوکنا ہونے کے لیے آپ دوپہر کے وسط میں نیند لیں۔2012 کی تحقیق کے مطابق جو لوگ دوپہر کے وسط میں 20 منٹ تک آرام کرتے ہیں ان کی صحت جاگنے والوں کی نسبت اچھی تھی یہ لوگ زیادہ چوکس تھے۔اور ذہنی کاموں میں زیادہ بہتر تھے۔لیکن 30 منٹ سے زیادہ سونا آپ کی رات کی نیند میں خلل ڈال سکتا ہے.
2011 کے مطالعے کے مطابق باسکٹ بال کے کھلاڑیوں کو رات میں کم سے کم 10 گھنٹے سونےکی ترغیب دی گئی جس سے پانچ سے سات ہفتوں کے عرصے میں انہوں نے بال پھینکنے کی مہارت میں بہتری حاصل کی ۔ اگر آپ زیادہ نیند لے رہے ہیں تو یہ آپ کی جسمانی کارکردگی کو بہتر بنا سکتی ہے۔ جب آپ کو
منا سب مقدار میں نیند آتی ہے تو آپ کا گلوکوز میٹا بولزم بڑھ جا تا ہے جو آپ کو زیادہ توانائی فراہم کرتا ہے۔تناؤکو کم کرنے کے
لیے کولیسٹرول کی سطح کم ہوتی ہے۔ہارمونز میں اضافہ ہوتا ہے۔جس سے ہڈیوں اور پٹھوں میں نشوونما ہوتی ہے۔ صحت مند نیند کے لیے پیٹھ کے بل سویا کریں یہ آپ کی گردن،سر اور ریڑھ کی ہڈی کو غیر جانبدار حالت میں آرام دیتا ہے۔یہ سینے کی جلن کے لیے بھی بہترین ہے۔نیند کی بہتر پوزیشن یہ ہے کہ جو آپ کے
لیے آرام دہ ہے۔آپ کا جسم رات کو 2 بار حرکت کرے پیٹ کے بل لیٹنا اکثر لوگوں کے لیے تکلیف دہ ہوتا ہے۔سانس لینے میں بھی دشواری ہو سکتی ہے۔اس کی نسبت پیٹھ پر سونا زیادہ آرام دہ ہو سکتا ہے۔اس کے علاوہ سونے سے کم از کم 30 منٹ پہلے لائیٹ بند کر دیں، رات کے وقت مصنوعی روشنی کا استعمال چھاتی کے کینسر کا خطرہ بڑھاتا ہے۔اور قلبی صحت پر بھی منفی اثرات مرتب کرتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں