Your theme is not active, some feature may not work. Buy a valid license from stylothemes.com

ناریل غذا بھی دوا بھی

ناریل کا تعارف
ناریل کے درخت کو سنسکرت میں ‘کلپا ورکشا’ کہتے ہیں جس کا مطلب ایسا درخت جو زندگی کی تمام ضروریات کو پورا کرتا ہے۔ یہ نام کافی حد تک درست ہے کیوں کہ ناریل کے درخت اور اس سے بننے والی چیزوں کا مختلف انداز میں استعمال ہوتا ہے

ناریل کے حیران کن فوائد
1-ناریل کا پانی جسم میں نمی کے لیے ایک بہترین ذریعے کے طور پر جانا جاتا ہے۔
2- یہ معدے کے لیے ہلکا ہوتا ہےاور اس میں بہت سے اہم غذائی اجزا اور معدنیات پائے جاتے ہیں۔

3-اگر ماں بننے والی خواتین دوران حمل روزانہ دو تولہ کھوپرا مصری کے ساتھ کھائیں تو بچے تندرست اور خوبصورت پیدا ہوں گے اور پیدا ہونے والے بچوں کو ماں کا دودھ بھی وافر مقدار میں میسر ہوگا۔ناریل بیک وقت غذا بھی ہے دوا بھی

4- ناریل کا پانی بچوں کیلئے ڈبے میں محفوظ دودھ سے اس لیے بہتر ہے کہ اس کے پانی میں Lauric Acidبھی ہوتا ہے جو ماں کے دودھ میں پایا جاتا ہے

5-کھوپرا کھانے سے جسم موٹا اور تندرست ہوجاتا ہے اس لیے کمزور صحت کے حامل افراد کو کھوپرا خاص طور پر استعمال کرنا چاہیے
6- ناریل کا پانی پینے سے متلی قے اور گھبراہٹ میں بھی فائدہ ہوتا ہے۔
7- دماغ اور بینائی کو بھی اس کے استعمال سے تقویت ملتی ہے۔
8-ایسے افراد جن کے گردے کمزور ہوں وہ بھی ناریل سے فائدہ اٹھاسکتے ہیں۔
9-ناریل کو دماغی امراض کے علاج اور فالج کے بعد اعضاء کو طاقت دینے کیلئے بھی استعمال کروایا جاتا ہے۔
10-جنسی کمزوری میں مبتلا افراد کی شکایت ناریل کے استعمال سے بڑی حد تک دور ہوجاتی ہے
11-پیٹ کے کیڑوں کو ہلاک کرنے اور انہیں جسم سے خارج کرنے کیلئے بھی ناریل کھلایا جاتا ہے۔
12- تیز بخار میں مبتلا مریضوں، بواسیر اور معدے یا آنتوں کے زخم کے شکار افراد کو بھی اس کے استعمال کا مشورہ دیا جاتا ہے۔
13-ناریل کا پانی، جسم میں پانی اور نمکیات کی کمی کو بھی دور کردیتا ہے۔ پیشاب میں جلن محسوس ہو تو ناریل کاپانی مفید ہے

ناریل کے استعمال میں بے اعتدالی کے سبب پیش آنے والے ممکنہ نقصانات
1 ۔ ناریل کے پانی میں زیادہ پیشاب پیدا کرنے کی خصوصیات ہوتی ہیں،یہ پانی زیادہ پینے سے گردوں پر دباؤ بھی پڑتا ہے، اور ان کو ضرورت سے زیادہ پانی سے نجات حاصل کرنے کے لیے زیادہ کام کرنا پڑتا ہے۔

2 ۔ اس میں کیلوریز کی خاصی مقدار ہوتی ہے۔ ذیابیطس کے مریضوں کو اسے پینے سے پرہیز کرنا چاہیے۔

3 ۔ ناریل کا پانی زیادہ مقدار میں پینے سے بلڈ پریشر میں کمی آتی ہے اس لیے کم بلڈ پریشر والے افراد کو اس کو محدود مقدار میں لینا چاہیے۔

4 ۔ امریکی محکہ زراعت کے مطابق جو لوگ ہائی بلڈ پریشریا دل کے عارضے میں مبتلا ہیں، ان کو ناریل کے پانی کے استعمال سے بچنا چاہیے کیونکہ اس سے جسم میں سوڈیم کی سطح متاثر ہوتی ہے۔

5 ۔ ناریل کا پانی ان افراد کے لیے موزوں نہیں ہے جو کچھ کھانے پینےیا مشروبات سے الرجی کا شکار ہو جاتے ہیں اس کی وجہ یہ ہے کہ ناریل کا پانی پینے سے ان میں الرجک ردعمل پیدا ہو سکتا ہے۔
6۔ ناریل کے پانی میں کاربوہائیڈریٹ کم ہوتا ہے اس لیےیہ سپورٹس سے تعلق رکھنے والے افراد کے لیے زیادہ بہتر نہیں ہے

کیٹاگری میں : پھل

اپنا تبصرہ بھیجیں