Your theme is not active, some feature may not work. Buy a valid license from stylothemes.com

میٹ لوف – ترکیب پکوان

میٹ لوف
اجزاء
گائے کا قیمہ 400 گرام
ڈبل روٹی چار سلائس
انڈا ایک عدد
تازہ دودھ ایک پیالی
پسی ہوئی رائی آدھا چائے کا چمچ
پسی ہوئی کالی مرچ آدھا چائے کا چمچ
لہسن چار جوئے
ٹماٹوکیچپ آدھی پیالی
نمک ایک چائے کا چمچ
چلی ساس سجانے کے لئے
ترکیب
بلینڈر میں ٹماٹو کیچپ کے علاوہ تمام اجزاء یکجان کر لیں۔ ڈبل روٹی کے سانچے پر چکنا کاغذ بچھائیں اور آمیزہ اس میں ڈال دیں۔ چمچے کی مدد سے اس کی سطح ہموار کریں اور اس کے اوپر برش کی مدد سے ٹماٹو کیچپ لگائیں سانچے کو پہلے سے گرم اوون میں ایک سو ستر سینٹی پر تیس منٹ تک پکا کر نکال لیں اس کے ٹکڑے کاٹ لیں اور چلی ساس سے سجا کر پیش کریں.

اپنا تبصرہ بھیجیں