Your theme is not active, some feature may not work. Buy a valid license from stylothemes.com

مٹن گشتابہ- ترکیب پکوان

مٹن گشتابہ
اجزاء۔: مٹن قیمہ تین پاؤ
نمک حسب ذائقہ
پسی کالی مرچ آدھا چائے کا چمچ
لہسن ایک چائے کا چمچ
ادرک ایک چائے کا چمچ
کٹی لال مرچ ایک چائے کا چمچ
پسا دھنیا ایک چائے کا چمچ
پسی ہوئی سونف آدھا چائے کا چمچ
ہلدی آدھا چائے کا چمچ
قصوری میتھی ایک چائے کا چمچ
پودینہ آدھی گڈی
پسی الائچی آدھا چائے کا چمچ
دہی آدھا کلو
ثابت گرم مسالا دو چمچے
ترکیب
ایک پیالے میں قیمہ، نمک، ادرک، کالی مرچ اور لہسن ڈال کر مکس کرلیں اب تیار شدہ مکسچر کے گول گول کوفتے بنالیں۔ اس کے بعد ایک برتن میں چار کپ پانی گرم کر لیں اور اس میں تیار کئے ہوئے کوفتے ڈال کر 30 منٹ تک ابال لیں ایک پیالے میں دہی ڈالیں اور اس میں نمک، کٹی لال مرچ، ادرک، پسی ہوئی الائچی، سونف اور پسا دھنیا ڈال کر مکس کر لیں۔ پھر ایک برتن میں مسالا ملے دہی کو ہلکی آنچ پر پانچ منٹ تک پکا لیں اب اس میں ثابت گرم مسالااور ابلے ہوئے کوفتے ڈال کر پانچ منٹ تک پکائیں پھر پودینہ سے گارنش کر یں مزیدار مٹن گشتابہ تیار ہے
گائے کا قیمہ بھی استعمال کیا جا سکتا ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں