Your theme is not active, some feature may not work. Buy a valid license from stylothemes.com

گوشت کا نعم البدل مٹر

مٹر کی تعریف ایسے کی جا سکتی ہے کہ اس میں تقریباً وہ تمام غذائی اجزاء موجود ہوتے ہیں جو انسانی جسم کی نشوونما کیلئے ضروری ہیں۔
یہ موسم سرما کی مقبول ترین سبزی ہے اور لحمیات کی وجہ سے خاص اہمیت کی حامل ہے۔ اسے گوشت کا نعم البدل بھی قرار دیا جاتا ہے۔
مٹر کی فصل کیلئے معتدل آب و ہوا مفید ہے۔اس کے اجزا میں فولاد، نشاستہ، پروٹین، وٹامن اے، ایچ، بی، ای اور سی شامل ہیں
استعمالات
مٹر کو بطور سالن بھی پکا کر استعمال کیا جاتا ہے جبکہ اس کو چاولوں میں ڈال کر بھی استعمال کیا جاتا ہے ،اس کو قیمہ کے ساتھ بھی استعمال کیا جاتا ہے۔ اس کے علاوہ سوپ میں بھی اس کو استعمال کیا جاتا ہے۔
فوائد
مٹر نیا خون بنانے میں کسی بھی دوا سے زیادہ مؤثر کردار ادا کرتے ہیں۔
مٹر کے ایک کپ میں 100کیلوریز ہوتی ہیں جبکہ پروٹین، فائبر اور مائیکرو نیوٹرینٹس بڑی مقدار میں موجود ہوتے ہیں۔
اس کے استعمال سے وزن نہ زیادہ بڑھتا ہے نہ ہی کم ہوتا ہے، بلکہ اس میں توازن برقراررہتا ہے۔
مٹر میں اومیگا تھری فیٹی ایسڈز، وٹامن سی اور وٹامن ای کی کثیرمقدار پائی جاتی ہے، جو الزائمر کے مریضوں کے لیے انتہائی فائدہ مند ہے۔ مٹر اینٹی اِنفلیمیٹری (سوزش کش) ہونے کے ساتھ ساتھ اینٹی آکسیڈنٹ بھی ہے اس لیے یہ ذیابیطس کے مریضوں کے لیے انتہائی فائدہ مند ہے۔
مٹر میں کے وٹامن موجود ہوتا ہے اور یہ وہ وٹامن ہےجو ہڈیوں میں کیلشیم کو محفوظ کرنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے اور اس سے کافی حد تک کیلشیم کی کمی پوری ہوتی ہے۔مٹر میں وٹامن کے کی وافر مقدار موجود ہوتی ہے جس میں پروسٹیٹ کینسر سے لڑنے کی صلاحیت موجود ہے

نقصانات:
اگر معدے کا مسئلہ تو اس کو زیادہ استعمال کرنے سے پرہیز کرنا چاہیے۔
اس میں وٹامن کے پایا جاتا ہے اس لیے بعض اوقات اس کا زیادہ استعمال خون کو پتلا کرتا ہے اور پلیٹیلٹس میں کمی کا باعث بنتا ہے.
زخمی ہونے کی صورت میں اس کا استعمال خون ضائع کرنے کا سبب بنتا ہے اور زخمی ٹھیک ہونے میں زیادہ وقت لگتا ہے.

گوشت کا نعم البدل مٹر” ایک تبصرہ

  1. I blog quite often and I seriously thank you for your content. The article has truly peaked my interest. I’m going to book mark your website and keep checking for new details about once per week. I opted in for your RSS feed too.

اپنا تبصرہ بھیجیں