Your theme is not active, some feature may not work. Buy a valid license from stylothemes.com

مونگ پھلی

مونگ پھلی کا تعارف

مونگ  پھلی ایک پھلی دار پودا ہے لیکن اس کا شمار میوہ جات میں ہی ہوتا ہے۔مونگ پھلی شوق سے کھائی جاتی  ہے نیز اس کا تیل بھی نکالا جاتا ہے جو مختلف کھانوں، ڈبل روٹی، کیک اور ادوِیہ وغیرہ میں شامل کیا جاتا ہے۔مونگ پھلی کو لوگ کچا، بھون کر اور اُبال کر استعمال کرتے ہیں نیزاسے مختلف پکوانوں بالخصوص میٹھے پکوانوں میں شامل کیا جاتا ہے۔

مونگ پھلی کے فوائد

1- اس میں پروٹین، کیلشیم، وٹامنE، وٹامنB1، B6 اور فاسفورس شامل ہوتے ہیں.
2-یہ مقوی اَعصاب (یعنی پٹھوں کو مضبوط کرنے والی) ہے .
3- دُبلےپتلے اور کمزور افراد کے لئے مفید ہے.
4-اس میں موجود فولاد خون کے نئے خلیے بنانے میں مددگار ہے .
5- اس میں موجود وٹامنز ہڈیوں اور دانتوں کو مضبوط بناتے ہیں.
6- مونگ پھلی میں ایسے اینٹی آکسیڈنٹ (Antioxidant) پائے جاتے ہیں جو غذائی لحاظ سے سیب،چقندراور گاجر سےبھی زیادہ ہیں.
7- اس کا تیل روغن زیتون کا عمدہ نعم البدل ہے.
8- مونگ پھلی فائدے کے لحاظ سے بادام کے مقابلے کی چیز ہے اس لیے اس کو غریبوں کو بادام بھی کہا جاتا ہے.
9-سردیوں میں مونگ پھلی کھانے والے افراد کی طاقت بحال رہتی ہے‘ قوت مدافعت بڑھ جاتی ہے اور سردیوں میں ہونے والی بیماریوں سے آدمی محفوظ رہتا ہے۔
10-دماغی کام کرنے والے افراد بھی اگر گُڑ کے ساتھ مونگ پھلی کا استعمال جاری رکھیں تو ان کی دماغی صلاحیتیں زیادہ بہتر کام کریں گی اور دماغ بھی مضبوط رہے گا۔
11-ایک چھٹانک مونگ پھلی کا چھلکا اتار کر رات کے کھانے کے آدھے گھنٹے بعد کھانا یادداشت کو مضبوط کرتا ہے اور بھولنے کے مرض میں بھی بہت مفید ثابت ہوا ہے.
12-بلڈپریشر بحال کرنے کیلئے نمک میں بھنی مونگ پھلیاں بہت جلد اثر دکھاتی ہیں‘ ایک چھٹانک پھلیاں کھانے سے بلڈپریشر نارمل ہوجاتا ہے.
13-ایسے افراد جن کی نظر کمزور ہونے لگے ان کیلئے ایک چھٹانک مونگ پھلی کا روزانہ استعمال بہت ہی مفید ہوتا ہے‘ اس سے نظر بحال ہوجاتی ہے اور کمزوری نہیں ہوتی۔

خبردار

1-حاملہ خواتین مونگ پھلی کھانے سے پرہیز کریں
2- مونگ پھلی زیادہ کھانے سےالرجی ہونے کا خطرہ ہوتا ہے
3- بدن پرخارش ہونے کی صورت میں مونگ پھلی کا استعمال نہ کیا جائے

مونگ پھلی” ایک تبصرہ

  1. شوگر کے علاج کے حوالے سے آپ نے کچھ نہیں لکھا، براہ کرم شوگر کے بارے دیسی علاج کو بھی شامل کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں