Your theme is not active, some feature may not work. Buy a valid license from stylothemes.com

موسم سرما کیلئے مفید اور بہترین غذائیں

سرد موسم آپ کے پہناوے اور گیس و بجلی کے بل پر ہی اثر انداز نہیں ہوتا بلکہ
سرد موسم آپ کے جسم کو بھی متاثر کرتا ہے۔
سردیوں کے دوران آپ کی خوراک کی ترجیحات، میٹابولزم اور یہاں تک کہ توانائی کی سطح بہت زیادہ بدل جاتی ہے۔ جم چھوڑنے اور گرم چیز کھانے یا پینے کا احساس غالب آ جاتا ہے۔ اگر آپ کو ایسا لگتا ہے تو آپ اکیلے نہیں ہیں۔
تاہم اس کا یہ مطلب ہر گز نہیں ہے کہ آپ ہاتھ پہ ہاتھ دھر کر بیٹھ جائیں اور اپنے معمولاتِ زندگی کی بحالی کے لیے گرمیوں کا انتظار کریں۔ سردیوں میں صحت مند رہنے کا راز اپنی خوراک کو سردیوں کے مطابق ڈھالنا ہے۔ یہاں کچھ غذائیں ہیں جو آپ کو اس موسم سرما میں ضرور آزمانی چاہئیں۔
1. سوپ
یہ ایک بہترین غذا ہے جو آپ کو سردیوں میں آرام سے رہنے میں مدد دے گی۔ تاہم، آپ کو اس غذا سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھانے کے لیے زیادہ نمک اور موٹے گوشت والے سوپ اور ملائی سے پرہیز کرنا چاہیے۔ آپ کو سوپ بنانے کی ایسی ترکیبیں ڈھونڈنی چاہئیں جن میں پانی اور بہت سی سبزیاں شامل ہوں۔ چکن کی یخنی اور کچھ سبزیوں کے ساتھ سوپ کا ایک گرم پیالہ آپ کو جوان کر دے گا۔ آپ اپنے سوپ کو گندم سے بنے خستہ بسکٹ کے ساتھ جوڑ سکتے ہیں۔
2. گرم دودھ زیادہ پیئیں
دودھ اور دیگر ضمنی مصنوعات جیسے دہی، پنیر وغیرہ سردیوں کے لیے بہترین انتخاب ہیں۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ ان میں وٹامن بی 12 اور وٹامن اے، پروٹین اور کیلشیم بہت زیادہ ہوتے ہیں، جو انسان کی صحت کو فروغ دیتے ہیں۔ زیادہ تر لوگ سردیوں میں نزلہ زکام کا شکار ہوتے ہیں۔ کثرت سے گرم دودھ پینے سے آپ کو بیماریوں سے بچنے میں مدد ملے گی۔ تاہم، مکمل چکنائی والے دودھ کی بجائے بغیر بالائی یا کم بالائی والا دودھ پینے کا اہتمام کریں۔ اس کے علاوہ، آپ کم چکنائی والا سادہ دہی لے سکتے ہیں تاکہ کیلوریز کی مقدار کو کم کیا جا سکے۔
3. پھول گوبھی اور پتا گوبھی
دودھ پینے، بہت ساری سبزیاں کھانے اور صحت مند سرگرمیوں میں مشغول ہونے کے علاوہ یہ دونوں سبزیاں بھی موسم سرما میں ہونے والی بیماریوں کے خلاف دفاع میں اضافہ کرتی ہیں۔ پتا گوبھی اور پھول گوبھی دونوں وٹامن سی کی کافی مقدار ذخیرہ کرتے ہیں، جو مدافعتی افعال کو بڑھاتا ہے۔ سرد موسم میں تازہ سبزیاں حاصل کرنا ایک چیلنج ہو سکتا ہے۔ تاہم، ذخیرہ شدہ گوبھی بھی اسی طرح کی غذائیت سے بھرپور ہوتی ہے جو تازہ میں ہوتی ہے۔
4. اپنے دن کا آغاز دلیہ سے کریں۔
دوپہر کے کھانے تک توانا رہنے کا راز ایک صحت مند اور آہستہ آہستہ ہضم ہونے والا ناشتہ جیسے دلیہ لینا ہے۔ آپ اسے بیج اور خشک میوہ جات سے آراستہ کر کے تخلیقی کاری کا مظاہرہ بھی کر سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ موسم سرما کے کچھ پھل جیسے کھجور اور سیب اس کھانے کی غذائیت میں مزید اضافہ کر سکتے ہیں۔
5. جڑ والی سبزیاں کھائیں۔
موسم سرما میں تازہ سبزیاں تلاش کرنا ایک مشکل کام ہو سکتا ہے۔ تاہم، جڑ والی سبزیاں جیسے شلجم اور گاجر وغیرہ آسانی سے دستیاب ہوتی ہیں۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ یہ سبزیاں سرد موسم کو برداشت کر سکتی ہیں۔ ان سبزیوں کو اُبلی ہوئی، کچی، بھنی ہوئی کے طور پر استعمال کرنے سے آپ کو وٹامن اے اور سی اور بیٹا کیروٹین جیسے فوائد حاصل ہوتے ہیں۔
6. پنیر، انڈے اور مچھلی کی مقدار میں اضافہ کریں۔
ہو سکتا ہے پہلے سے زیر بحث کھانے آپ کو زیادہ مرغوب نہ ہوں، لیکن آپ کو انڈے، پنیر یا مچھلی یقیناً مرغوب ہوں گے۔ ان کھانوں میں وٹامن B12 کثیر مقدار میں ہوتا ہے، جو مدافعتی نظام کے معمول کے کام کو بڑھاتا ہے۔ مزید یہ کہ یہ کھانے تھکاوٹ کو کم کرتے ہیں۔ اس سے بھی مزیدار بات یہ ہے کہ آپ انہیں دن کے کسی بھی وقت کھا سکتے ہیں۔
خلاصہ یہ ہے کہ یہ کھانے آپ کی سردیوں کو مختصر بنا دیں گے کیونکہ یہ آپ کے مدافعتی نظام کو فروغ دیں گے اور آپ کو موسم میں جینے کی توانائی فراہم کریں گے۔ سردیاں اب آپ کو پھیکی نہیں لگیں گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں