Your theme is not active, some feature may not work. Buy a valid license from stylothemes.com

موتی چور کے لڈو -ترکیب پکوان

موتی چور کے لڈو
اشیاء
بیسن دو کپ
گھی پانچ سو ملی لیٹر
چینی ایک کپ
لیموں آدھا
سبز الائچی تین سے چار عدد
عرق گلاب دو سے تین قطرے
لال رنگ ایک چٹکی
پستہ ایک کھانے کا چمچ (بھگو کر کاٹ لیں)
چار مغز ایک کھانے کا چمچ (چھلنی باریک استعمال کرنی ہے جس کے نیچے نوکیں بنی ہوتی ہیں)
ترکیب
بیسن میں تھوڑا تھوڑا پانی ڈال کر گھولیں گھٹلی نا بنے. اس مکسچر کو پتلا بنانا ہے(آدھا کپ پانی سے تھوڑا زیادہ پانی استعمال ہو گا) . اب اس میں لال اور زرد رنگ ملا دیں تھوڑا زیادہ گہرا رنگ کرنا ہو تو رنگ کی مقدار بڑھا دیں. ایک ڈبہ رکھیں اس کے اوپر کوئی موٹا کپڑا رکھیں (چھلنی کے ہینڈل کو اس کے اوپر رکھ کر ہلکا ہلکا دبائیں تانکہ بوندیاں بن سکیں) ایک پین لیں اس میں گھی یا تیل ڈالیں (تیز آنچ کر کے پھر درمیانہ کر دیں اس کے بعد چھلنی کے اوپر مکسچر ڈالیں اور چھلنی کو تیزی سے ہلائیں تو بوندیاں تیزی سے گھی یا تیل میں گریں گی, تیس سیکنڈ تلنا ہے اور پھر بوندیاں نکال کر ایک باریک چھلنی میں رکھیں تانکہ اس میں سے غیر ضروری تیل نکل جائے اب ایک کڑاہی میں ایک کپ چینی ڈالیں اور آدھا کپ پانی ڈال کر چاشنی بنائیں. جب چاشنی کے پانی میں ابال آ جائے تو اس میں الائچی کے دانے ڈال دیں اس کے بعد اس میں لال اور زرد رنگ ڈالیں. لیموں آدھا نچوڑ دیں. عرق گلاب ڈالیں ایک سے دو منٹ اس کو پکنے دیں. بوندیوں کو اس چاشنی میں ڈال دیں اور اچھی طرح سے ہلائیں. اس کے بعد اس میں چار مغز ڈال دیں اور چولہا بند کر دیں اور ڈھکن ڈھک دیں, بیس منٹ کے لیے چھوڑ دیں. جب ٹھنڈا ہو جائے تو ہاتھوں کی مدد سے ہلکا ہلکا دبا کر لڈو کا شیپ دیں یعنی گول گول بنا لیں آخر میں لڈو کے اوپر پستہ لگائیں اور مزے لے لے کر کھائیں (چاشنی کو بہت زیادہ گاڑھا نہیں کرنا)

اپنا تبصرہ بھیجیں