Your theme is not active, some feature may not work. Buy a valid license from stylothemes.com

مساج کیا ہے؟

مساج کیا ہے؟
مساج دور حاضر کی ایک جدید شکل ہے جسے مالش کی اصطلاح سے بھی بخوبی جانا جاتا ہے. یہ ماضی میں بھی اپنے موثر نتائج کی وجہ سے آج بھی ناصرف زندہ ہے بلکہ ایک ایسا علاج کا عمل ہے جس میں جسم پر دباؤ یا جلد کو ملائم انداز سے مسلا جاتا ہے۔
اگر ماضی کی بات کی جائے تو دو دہائیاں قبل آج کے جدید دور سے کوسوں دور جب گھروں میں بڑے دن بھر کے کام کاج سے فراغت حاصل کرنے کے بعد سستانے کی غرض سے لیٹتے تو بچوں کو سر ، بازو دبانے یا جسم کے کچھ مخصوص حصے جیسے کمر پر کھڑے ہونے کا کہتے جسے ہم ‘لتاڑنا’ بھی کہتے اور سنتے تھے۔
اس کا تعارف اگر یوں کیا جائے کہ یہ قدیم ترین طریقہ علاج کی روایات میں سے ایک ہے، تو ہرگز غلط نہ ہوگا. گذشتہ تہذیبوں میں جن میں قدیم یونانی، مصری، چینی اور ہندوستانی شامل ہیں، لوگوں کی خاصی تعداد اس طریقہ علاج سے نا صرف قائل تھی بلکہ اسے مختلف بیماریوں کے علاج کے لیے اپنایا بھی کرتے تھے۔
میوتھراپی بھی مساج کی جدید شکل ہے۔ یہ جسمانی تھراپی کی ایک ایسی شکل ہے جو نرم بافتوں (Soft Tissues) کے درد کو روکنے کے لیے اپنائی جاتی ہے. پٹھوں کے باعث جوڑوں کی محدود حرکت کے علاج کے لیے بھی کارآمد سمجھی جاتی ہے۔
مساج تھراپی کی اصطلاح وسیع اقسام کی تکنیکوں کو بیان کرنے کے لیے استعمال کی جاتی ہے جو ٹچ، دباؤ اور علاج کی شدت کے انداز میں مختلف ہوتی ہیں۔
مساج تھراپی (بشمول مایوتھراپی) کسی شخص کی تندرستی یا صحت کو اچھا بنانے کے لیے اس کے پٹھوں اور دیگر نرم بافتوں کو گوندھنے یا ان سے جوڑ توڑ کرنے کا عمل ہے۔ یہ دستی تھراپی کی ایک شکل ہے جس میں پٹھوں اور نسوں کو پکڑنا، حرکت دینا اور دباؤ ڈالنا شامل ہے۔
چند مخصوص کیفیات میں مالش بطور علاج
تحقیق سے معلوم ہو ا ہے کہ مساج اور مایوتھراپی بعض عمومی جسمانی اور نفسیاتی کیفیات میں موثر کردار ادا کرتی ہے جن میں ذیل کیفیات شامل ہیں:
کمر کے نچلے حصے میں درد
دیر پا پٹھوں کا درد
بے چینی
تناؤ
گردش خون میں تیزی
نیند نہ آنا
مساج اور مایوتھراپی کے کچھ جسمانی فوائد
مساج کے فوری فوائد میں ایک گہری راحت اور سکون کا احساس شامل ہے۔ ایسا اس لیے ہوتا ہے کیونکہ مساج اینڈورفنز کے اخراج کا اشارہ دیتا ہے – دماغی کیمیکلز (نیورو ٹرانسمیٹر) جو تندرستی کے جذبات پیدا کرتے ہیں۔
پٹھوں کی کشیدگی میں کمی
بہتر گردش خون
تناؤ کے ہارمونز میں کمی
سکون
جوڑوں کی حرکت اور لچک میں اضافہ
بہتر رنگت
ذہنی انتباہ میں اضافہ
بے چینی اور ڈپریشن کمی
چند انتباہات
مساج کے فوائد کا انکار کیے بنا اس بات کو ملحوظ خاطر رکھنا بھی اتنا ہی ضروری ہے تاکہ ممکنہ نقصانات سے ہر صورت بچا جا سکے۔ چند ایسی صورتیں جن میں مالش کو اپنانے سے پرہیز لازم ہے بصورت دیگر نقصان دہ نتائج کا سامنا ہو سکتا ہے لہذا ذیل میں بتائے گئے مخصوص حالات میں مساج سے گریز کیا جائے:
حمل
جلد پر خارش یا الرجی
کٹ یا انفیکشن
فریکچر یا ٹوٹی ہوئی ہڈی
جان لیوا بیماری ہے
مساج کی مزید اقسام سے آگاہی حاصل کرنے کے لیے ہم سے جڑے رہئے.

2 تبصرے “مساج کیا ہے؟

  1. مساج سے متعلق مفید معلومات ۔۔میں خود اکثر سر کی مالش روغن بادام کے ساتھ کرواتا ہوں، جس کا خاطر خواہ فائدہ محسوس ہوتا ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں