Your theme is not active, some feature may not work. Buy a valid license from stylothemes.com

طاقت کا خزانہ ..چنے

چنے کی دو اقسام ہیں: سفید اور سیاہ۔ افادیت کے اعتبار سے کالے چنے مقدم ہیں۔ بھنے سیاہ چنے مکمل غذا کا درجہ رکھتے ہیں۔ مشہور فاتح سلطان محمود غزنوی نے انہیں سپاہیوں کے لیے عمدہ غذا قرار دیا تھا۔ اس کا ہر روپ مثلاً آٹا یا بیسن لاجواب ہے۔ چنا بدن کو غذائیت ہی نہیں دیتا بلکہ متعدد طبی خواص بھی رکھتا ہے۔
چنے کے فوائد
1- اس کا شوربہ طاقت و توانائی رکھتاہے۔
2- جسم میں خون پیدا کرتے ہیں
3- جسم کی توانائی بڑھاتے ہیں
4- موٹاپا کم کرتے ہیں ۔
5- بیسن میں ہلدی‘ سرسوں کا تیل اور تھوڑا سا پانی ملا کر چہرے پر لگانے سے چہرے کی رنگت نکھرتی ہے
6- بلڈ پریشر اور شوگر کے مریضوں کے لیے مفید ہیں
7- جسم کے پٹھوں کو طاقت پہنچاتے ہیں
8- قبض کو دور کر کے پیٹ کے مسائل کو دور کرتے ہیں
9-چنے کھانے سے بھرپور نیند آتی ہے اور تادیر بھوک کا احساس نہیں ہوتا
10- بالوں کی مضبوطی کے لیے کالے چنوں کا استعمال بہترین ہے۔
11- چنوں میں پایا جانے والا کیلشیم ہڈیو ں کی بناوٹ اور مضبو طی میں اہم کر دار ادا کرتا ہے
12- چھاتی کے کینسر میں مفید ہیں۔
13-لیکو ریا میں مفید ہیں۔
14-ہارمو نز کے مسائل کے حل میں مد د دیتے ہیں۔
15-کمر درد کے لیے انتہائی فائدہ مند ہیں۔
16- احتلام اور سرعت انزال میں مفید ہے۔
17- دل کی خشکی اور گر می کو مٹانے کے لیے بھیگے ہوئے چنے مفید ہیں
18- ۔پیشا ب کی جلن کو دور کر تے ہیں۔
19-سانس کے مریضوں کے لیے بہترین دو ا ہے سانس کے مریض اس کا استعمال خالی پیٹ کریں

3 تبصرے “طاقت کا خزانہ ..چنے

  1. It’s hard to find well-informed people in this particular subject, however, you seem like you know what you’re talking about! Thanks

  2. چنے کی افادیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ یہ گھوڑے کی پسندیدہ غذا ہے اور دنیا کی جتنی مشینری ہے اس کی طاقت کا پیمانہ ہارس پاور ہے!

اپنا تبصرہ بھیجیں