Your theme is not active, some feature may not work. Buy a valid license from stylothemes.com

لیچی اور بلند فشار خون

لیچی کا تعارف
لیچی ایک لذیذ پھل ہے جس کی چھال سرخ رنگ کی ہوتی ہے۔ اندر سفید گودا اور ایک گٹھلی ہوتی ہے۔ اس کا اصل وطن چین ہے تاہم اب دنیا کے اکثر علاقوں میں کاشت کیا جاتا ہے۔ وقت کاشت اکتوبر کا مہینہ ہے۔ اسے خاص طور پر جنوبی ایشیا کے ممالک میں بہت پسند کیا جاتا ہے۔
لیچی کے فوائد:-

لذیذ ہونے کے ساتھ ساتھ یہ غذائی اعتبار سے بھی بہت عمدہ پھل ہے۔

1۔ قوت مدافعت میں اضافہ:

لیچی کے اندر وٹامن سی کی بھرپور مقدار پائی جاتی ہے جو قوت مدافعت کے لیے مفید ثابت ہے۔ وٹامن سی خون کے سفید سیلز کو بھی متحرک کرتے ہیں۔

2۔ہاضمہ تیز کرتی ہے:

لیچی ریشہ بھی فراہم کرتی ہے جو کہ ہاضمے کی قوت کو بڑھاتا ہے۔ اس کی وجہ سے قبض، پیشاب اور پیٹ میں تکالیف کی شکایت سے محفوظ رہا جاسکتا ہے۔

3۔وائرس سے بچاتی ہے:

لیچی میں پرانتھوساینڈنز اور لیچیٹینین ہوتا ہے جس کے اندر یہ خاصیت پائی جاتی ہے کہ وہ ہر قسم کے وائرس سے تحفط فراہم کرسکتا ہے اور اس طرح جسم میں وائرس کو پھیلنے سے روکتا ہے۔

4۔خون کی گردش میں تیزی:

لیچی میں کاپر کی مقدار بھی شامل ہوتی ہے جس کی مدد سے جسم میں خون کی گردش بہتر ہوتی ہے۔

5۔ریڈ بلڈ سیلز کی تعداد زیادہ سے زیادہ ہونا خون کی گردش، آرگنز اور سیلز کی آکسیجینیشن بڑھاتے ہیں۔

6۔بلڈ پریشر کنٹرول:

لیچی ہائی بلڈ پریشر کے مریضوں کے لیے فائدہ مند ہے یہ بلند فشار خون کو قابو کرتی ہے کیونکہ اس میں شامل فلوئیڈ بلڈپریشر کو نارمل کرتا ہے۔

7۔لیچی میں پوٹاشیم زیادہ اور سوڈیم کم پایا جاتا ہے جو کہ بلڈ پریشر کا توازن برقرار رکھنے میں مدد فراہم کرتا ہے۔

8۔جلد کے لیے مفید:

لیچی جلد کو جھائیوں، داغ اور دھبوں سے محفوظ رکھتی ہے۔ اس میں پائے جانے والے وٹامن سی جلد کی ان شکایات کو دور کرنے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں۔

9۔وزن میں کمی:

لیچی میں کیلوریز کی مقدار کم ہوتی ہے اس لیےیہ وزن کو بڑھنے نہیں دیتی۔ اس پھل میں ریشے کی مقدار وزن کم کرنے میں ایک اہم کردار ادا کرتی ہے۔

لیچی کے استعمال میں احتیاط:-

1۔چونکہ لیچی میں گلکوز کی مقدار انتہائی کم ہوتی ہے لہذا اگر اسے خالی پیٹ کھایا جائے تو نقصان دہ ثابت ہو سکتی ہے
2- چونکہ لیچی شکر کا ایک ذریعہ ہیں ، لہذا ذیابیطس کے مریضوں کو لیچی کے استعمال کے وقت محتاط رہنا چاہئے
3– پھل بلڈ شوگر کی سطح کو بڑھا سکتا ہے۔
4- ایسا شخص جو وٹامن سی سے الرجک ہو وہ لیچی سے پرہیز کریں۔
5- لیچی کی ضرورت سے زیادہ استعمال بخار ، گلے کی سوزش یا ناک کے درد کی وجہ بن سکتی ہے
۔

اپنا تبصرہ بھیجیں