Your theme is not active, some feature may not work. Buy a valid license from stylothemes.com

لیموں – من پسند مشروب

لیموں
کا شمار سبزی اور پھل دونوں میں یکساں ہوتا ہے جو گھر بھر کی ضرورت اور ہر گھر میں عام استعمال کی شے ہے.
جبکہ اس سے حاصل شدہ فوائد میں ناصرف لیموں کا عرق بلکہ اس کا چھلکا بھی بیشتر فوائد کا حامل ہے.
استعمال و فوائد
مزید ازاں لیموں کے طبی فوائد کی ایک طویل فہرست ہے جن میں سے چند ایک کچھ یہ ہیں:
وٹامن سی سے بھرپور ہونے کے باعث اس کی اہمیت نمایاں حیثیت کی حامل ہے، آئیے ہم لیموں کے انسانی صحت کے متعلق اہم فوائد پر روشنی ڈالتے ہیں ۔
1۔ خون کی کمی دور کرتا ہے
لیموں میں شامل وٹامن سی البتہ اینیمیا کے خلاف براہ راست اثر انداز ہونے سے تو قاصر ہے لیکن یہ آئرن کی توانائی کو ضرور بڑھاتا ہے جس سے خون کی پیداوار بڑھتی ہے جو اس بیماری کی روک تھام میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔
2۔ دل کو صحت مند بناتا ہے
پھلوں اور سبزیوں میں لیموں کی گنتی وٹامن سی کے حصول کے اعتبار سے ہمیشہ نمایاں اور سر فہرست ہے۔
3۔ وزن کنٹرول کرنے میں مدد دیتا ہے
لیموں کا مسلسل استعمال انسانی جسم میں موجود زائد چربی اور فاضل مادوں کو گھٹانے کا کام بے حد موثر انداز سے کرتا ہے. ایک تحقیق کے مطابق لیموں میں موجود ریشہ معدے میں جاکر پیٹ کو زیادہ دیر تک بھرے رکھتا ہے۔
اسی طرح گرم پانی میں لیموں کا عرق ملا کر پینا بھی وزن کم کرنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔
4۔ نظام انہضام بہتر کرنے میں معاون ہے
لیموں میں موجود کاربوہائیڈریٹس اور ریشہ معدے کی صحت کو بہتر بناتے ہیں جبکہ نشاستہ اور شکر کے ہضم ہونے کے عمل کو سست کرتے ہیں جس سے خون میں شکر کی مقدار بھی متوازن رہتی ہے۔
5۔ حاملہ خواتین کے لیے موثر
توانائی سے بھر پور ہونے کے سبب حاملہ خواتین کے لیے صحت مند غذا سمجھی جاتی ہے۔
6۔ کینسر کے امکانات کو کم کرتا ہے
پھلوں اور سبزیوں پر مشتمل غذا کا زیادہ استعمال مخصوص اقسام کے کینسر سے بچانے میں موزوں ثابت ہوتا ہے۔
محققین کی دریافت کے مطابق لیموں میں موجود نباتاتی کمپاﺅنڈز سرطان کے انسداد کی خصوصیات کے حامل ہیں۔
7۔ فالج کا خطرہ کم کرتا ہے
خواتین بالعموم بڑی مقدار میں ترش پھلوں بالخصوص لیموں کا استعمال کرتی ہیں ان میں خون کی شریانوں کے امراض سے ہونے والے فالج کا خطرہ کافی حد تک کم ہوجاتا ہے۔
لیموں کے استعمال سے پیدا ہونے والے ممکنہ نقصانات
لیموں کا عرق اور دیگر تیزابی مشروبات کا زیادہ استعمال دانتوں کے لیے نقصان کا باعث بنتا ہے۔ طبی ماہرین کے مطابق ترش مشروبات کا استعمال دانتوں کے گرنے کے خطرے کو بڑھاتا ہے۔
2- اس بات کا خیال رکھیں کہ کسی بھی ترش غذا یا مشروب کے استعمال کے آدھے گھنٹے بعد تک دانتوں پر برش نہ کریں کیونکہ اس سے دانتوں کی سطح کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔
اگرچہ لیموں کا رس گردوں کی پتھری کے لیے مفید ہے لیکن اس کے ساتھ چینی ملا لیموں پانی کا استعمال گردے میں پتھری بننے کے خدشات بڑھا دیتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں