Your theme is not active, some feature may not work. Buy a valid license from stylothemes.com

لہسن اور جوڑوں کا درد

لہسن ایک گول شکل کی سبزی ہے .
اگرچہ موسم سرما کی فصل ہے لیکن یہ ان علاقوں میں زیادہ کاشت ہوتی ہے جہاں موسم گرما اور سرما کا درجہ حرارت معتدل ہو۔ لمبے دن اور معتدل درجہ حرارت (20تا25ڈگری سینٹی گریڈ ) پوتھیوں کی نشوونما کے لیے بہترین ہیں۔ راولپنڈی /اسلام آباد اور یکساں موسمی عوامل والے علاقوں میں لہسن ماہ ستمبر کے آخر تا اکتوبر کے درمیان تک کاشت کیا جاتا ہے۔

استعمالات:
اس کو سالن میں بھی استعمال کیا جاتاہے اور مختلف غذا کے طور پر بھی استعمال کیا جاتا ہے۔

فوائد : لہسن کا تیل جوڑوں کے درد میں بہت مفید ہے . سردیوں میں لہسن کی چٹنی کے استعمال سے بدلتے موسم میں ہونے والے مختلف عوارض سے محفوظ رہا جاسکتا ہے . لہسن بلڈ پریشر کو کنٹرول رکھنے کے لیے بھی فائدہ مند ہے . ہائی بلڈ پریشر مریضوں کو چاہیے کہ وہ لہسن اور ہرے دھنیے کی چٹنی کا باقاعدہ استعمال کریں یہ بلڈ پریشر کو کم کرنے کے ساتھ ساتھ ذہنی پریشانی اور انتشار کو بھی دور کرتا ہے . لہسن کا باقاعدہ استعمال امراض قلب اور شریانوں کی بیماریوں سے محفوظ رکھتا ہے۔ لہسن کا نہار منہ استعمال ایسے تمام جراثیم کا خاتمہ کرتا ہے جو غذا کے ہضم میں رکاوٹ بنتے ہیں اور آنتوں کو ان جراثیم سے محفوظ رکھتا ہے۔نہار منہ یا خالی پیٹ لہسن کے استعمال سے یہ جسم کی فاضل چربی کو ختم کرتا ہے، خون کو پتلا کرتا ہےجس سے کولیسٹرول کی سطح کوکنٹرول کرنے میں مدد ملتی ہے۔صبح کے وقت خالی معدے کی حالت میں لہسن کے چند دانے کھانا بلند فشار خون کو کم کرنے میں مدد دیتا ہے

نقصانات
لہسن کے زیادہ استعمال کے بعد معدے میں مبتلا افراد میں ، اکثر پیٹ میں جلن ، اور منہ میں تکلیف ہوتی ہے اور اس کا زیادہ استعمال بھی نقصان دہ ہو سکتا ہے۔ لہسن میں کچھ ایسے کیمیکل اجزاء پائے جاتے ہیں جن سے اینٹٰی بائیوٹک ادویات کے ری ایکشن کا بھی خطرہ بڑھ جاتا ہے۔ کئی دفعہ لہسن کا زیادہ استعمال الرجی کا سبب بن سکتا ہے۔

اقسام :
پاکستان میں کچھ عرصہ پہلے تک لہسن کی صرف ایک ہی ورائٹی لہسن گلابی منظور شدہ تھیجو 1976 میں منظور کروائی گئی تھی، اس کے علاوہ دیسی سفید اور گولڈن فارمی بھی کچھ علاقوں میں کاشت ہوتی رہی ہیں جب کہ اب ایک نئی قسم نارک جی ون کے نام سے موجود ہے جس کی کاشت باقیوں سے بہت بہتر ہے اور یہ پورے پاکستان میں کاشت کی جا سکتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں