Your theme is not active, some feature may not work. Buy a valid license from stylothemes.com

ریوند چینی – قدرتی مرہم

ریباس نام کا ایک پودا ہے جو شدید برفانی علاقوں میں یا شدید سردی والے علاقوں میں پایا جاتا ہے۔ اس کی کاشت شملہ، نیپال اور آسام میں کی جاتی ہے۔ ریباس کی جڑ کو ریوند چینی کہتے ہیں۔
ریوند پاکستان اور ہندوستان کے علاوہ چین میں بہت زیادہ مقدار میں پیدا ہوتی ہے اسی لیے ریوند چینی کے نام سے معروف ہے۔ یہ نہایت عمدہ قسم کی ہے۔ اصل ریوند چینی بازار میں ریوند خلائی کے نام سے ملتی ہے۔ اس کا سفوف زرد اور چمکدار ہوتا ہے۔ چھ ہزار فٹ سے لے کر دس ہزار فٹ کی بلندی پر شملہ، نینی تال ، ڈلہوزی اور کانگڑہ میں پائی جاتی ہے۔
فوائد و استعمال
جو زخم ٹھیک نہ ہو رہے ہوں ان پر ریوند چینی پیس کر تھوڑا سا دیسی صابن ملا کر مرہم لگانے سے زخم مندمل ہو جاتے ہیں۔ جگر کے افعال کے لئے مقوی اور محرک ہے۔ جگر کی خرابی کی وجہ سے ہونے والے بخار کے لئے ‘ریوند چینی’ دیگر چیزوں سے ملا کر استعمال کرائی جاتی ہے۔ اس کے علاوہ پیشاب اور حیض کو جاری کرتی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ بہت زیادہ نسخہ جات میں مستعمل ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں