Your theme is not active, some feature may not work. Buy a valid license from stylothemes.com

برگد – جنسی قوت سے بھرپور

مشہور، عام اور معروف درخت ہے۔ یہی بوہڑ اور بڑ بھی کہلاتا ہے۔
ہرگد کے درخت کی عمر بہت طویل ہوتی ہے۔ اس کی عمر ایک اندازے کے مطابق ایک ہزار سال تک ہو سکتی ہے۔
اس درخت کی شاخوں سے باریک ریشے نکل کر زمین میں پیوست ہو جاتے ہیں۔ برگد کی داڑھی انہیں ریشوں کو کہا جاتا ہے۔
اس کا دودھ اور نرم کونپلیں زیادہ تر بطور دوا استعمال کی جاتی ہیں ریش برگر اور اس کا پھل بھی دوا کے لئے استعمال ہوتے ہیں۔
یہ پاکستان اور ہندوستان کے میدانی علاقوں میں ہر جگہ پایا جاتا ہے۔
پاکستان میں پشاور سے کراچی تک ریلوے لائن کے ساتھ مختلف سٹیشنوں پر بوہڑ کے درخت کثرت سے پائے جاتے ہیں۔
فوائد اور استعمال
اس کے پتوں کو جلا کر زخموں پر چھڑکتے ہیں۔
برگد کے دودھ کو سرعت انزال، جریان، احتلام اور رقت منی میں مناسب ترکیب کے ساتھ کھلایا جاتا ہے۔ کچھ طبیب انہی امراض کے لیے نرم کونپلیں اور ریش برگد کا سفوف بنا کر دیتے ہیں۔
ریش برگد کا سفوف بناکر ہمراہ دودھ کھلانا استقرارِ حمل میں مرد اور عورت کے لیے معاون ثابت ہوتا ہے۔
عورت کی چھاتیوں پر ریش برگد کے نرم ریشےپیس کر اس کا ضماد کرنے سے پستان سخت ہو جاتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں