Your theme is not active, some feature may not work. Buy a valid license from stylothemes.com

شہتوت اور نظام انہضام

شہتوت کا تعارف
شہتوت کے درخت کی شاخیں لمبی لمبی اور لچکدار ہوتی ہیں شہتوت کو غذائیت کا پاور ہاؤس کہا جاتا ہے اس میں پروٹین کی کثیر مقدار موجود ہوتی ہے.
اس کی دو اقسام ہیں ایک سفید زردی مائل اس کو سفید شہتوت کہا جاتا ہے یہ ذائقے میں لذیذ اور میٹھا ہوتا ہے دوسرا سیاہ سرخی مائل ہو تا ہے اسے کالا شہتوت بھی کہا جاتا ہے یہ ذائقے میں کھٹا ہوتا ہے
شہتوت کے فوائد
1- پیٹ کی صحت کو بہتر بنا کرنظام ہاضمہ درست رکھتا ہے۔
2- شہتوت جسم کا زائد وزن کم کرنے میں بھی مدد دیتا ہے۔ 3- اس میں موجود فائبر سے مستقل ہاضمہ ہوتارہتا ہے۔
4- پیٹ کا درد اورقبض کو بھی ختم کرتا ہے
5- جگر کو طاقت فراہم کر کے نیا خون بناتا ہے
6- دائمی نزلہ زکام کو دور کرتا ہے
7- پیشاب کی جلن کو کم کرتا ہے
8- اس کا شربت پیاس بجھاتا ہے
9-جسم کو ٹھنڈک اور توانائی فراہم کرتا ہے
شہتوت کے نقصانات
1- وافر مقدار میں کھانا گردوں کی بیماری میں مبتلا افراد میں پیچیدگیاں پیدا کر سکتا ہے
2- شوگر کے مریض اس کے استعمال میں احتیاط برتیں
3- الرجی کے مرض میں مبتلا افراد کے لیے نقصان دہ ثابت ہو سکتا ہے

شہتوت اور نظام انہضام” ایک تبصرہ

  1. Spot on with this write-up, I seriously believe this amazing site needs far more attention. I’ll probably be returning to read more, thanks for the info!

اپنا تبصرہ بھیجیں