Your theme is not active, some feature may not work. Buy a valid license from stylothemes.com

شوگر کا آسان علاج

شوگر کا آسان علاج

اگر آپ کچھ بھاری بھرکم کھا کر محسوس کریں کہ آپ کے دل کی دھڑکن تیز ہوگئی ہے تو اس کا
مطلب ہے آپ کے خون میں شکر کی مقدار کافی بڑھ گئی ہے۔ خون میں شکر کے بڑھنے سے آپ کا خون گاڑھا ہوجاتا ہے.
اور آپ کا دل خون کو پورے جسم تک پہنچانے کے لیے بہت طاقت سے خون بھیجنے کی کوشش کرتا ہے۔ اسی لیے آپ کے دل کی دھڑکن بہت تیز ہوجاتی ہے۔ خون میں شکر کی مقدار کو متوازن رکھنا ہر شخص کے لیے ضروری ہے باوجود اس کہ کے آپ ذیابیطس کے مریض نہ ہوں۔
شکر کی مقدار کو قابو رکھنے کا سب سےآسان طریقہ پارک میں چہل قدمی ہے۔
کچھ طبی تحقیقات کے مطابق چہل قدمی کرنا خون میں شکر کی مقدار کو متوازن رکھتا ہے۔ حتی کہ بہت موٹے افراد اگر چل پھر نہیں سکتے تو ان کے کچھ دیر کھڑا ہونے سے بھی خون میں شکر کی مقدار ٹھیک رہتی ہے۔
بہرحال ہلکی پھلکی چہل قدمی کرنا بیٹھے رہنے یا کھڑے ہونے سے بہتر ہے۔
ماہرین طب کے مطابق 140 ملی گرام شکر فی ڈیسی میٹر ایک مناسب پیمانہ ہے۔
کھانے کے بعد 2 منٹ چہل قدمی بھی صحت کے لیے اچھی ہے۔
خون میں شکر کی مقدار کو متوازن رکھنے کے لیے ورزش ایک بہترین طریقہ ہے۔ذیابیطس سے کیسے بچیں؟
ورزش کی وجہ سے آپ کے عضلات خون میں موجود شکر کو استعمال کرتے ہیں جس سے شکر کی مقدار مناسب رہتی ہے۔
ریشہ دار غذائیں خون میں شکر کی مقدار کو مناسب رکھنے مین کافی بہتر ثابت ہوئی ہیں۔
مردوں کو روزانہ پینتیس گرام ریشہ استعمال کرنا چاہئے اور خواتین کو پچیس گرام تک استعمال کرنا چاہیے ۔
روزانہ پانی کی مناسب مقدار پیتے رہنا خون میں شکر کی مقدار مناسب رکھتا ہے۔
کم کھانا اور بھوک رکھ کر کھانا چاہئے اس سے بھی شکر قابو میں رہتی ہے۔
اچھی صحت کے لئے اپنے آپ کو پریشانیوں اور نفسیاتی مسائل سے دور رکھیں۔ اس طرح
آپ شکر کی مقدار کو بھی قابو رکھ سکیں گے۔
عموما جن لوگوں کو وقت پر نہ سونے کی بری عادت ہو وہ لوگ بھی اس بیماری کے شکار رہتے ہیں۔
اپنے سونے کی عادت کو ٹھیک کر کے بھی اس مسئلہ سے نجات پائی جاسکتی ہے۔
اپنے وزن کا خیال رکھیں اور اپنی عمر کے حساب سے اپنے وزن کو بڑھنے نہ دیں۔ اگر آپ کا وزن زیادہ ہے تو اسے کم کریں ورنہ آپ کو شکر کی زیادتی والا مسئلہ درپیش آسکتاہے۔

شوگر کا آسان علاج” ایک تبصرہ

  1. ذیا بیطس /شوگر کے حوالے سے آپ کے مضامین بہت مفید ہوتے ہیں ، کیا یہ ممکن ہے کہ ہیلتھ حویلی میں آڈیو ویڈیو بھی ایڈ ہوسکے۔۔

اپنا تبصرہ بھیجیں