Your theme is not active, some feature may not work. Buy a valid license from stylothemes.com

شاہی دال مونگ کے فوائد

اسے شاہی دال بھی کہتے ہیں کیونکہ یہ آخری مغل بادشاہ بہادر شاہ ظفر کو بہت پسند تھی۔
مونگ کی دال کا شمار ان دالوں میں ہوتا ہے جو کہ عام طور پر گھر میں جب بھی پکتی ہے بچوں کا چہرہ اتر سا جاتا ہے مگر یہی مونگ کی دال اپنے فوائد کے حساب سے ایسے بیش بہا خصوصیات کی حامل ہے
دال مونگ کے فوائد
1-بیماروں کے لیے عمدہ غذا ہے۔ اس میں نشاستہ‘ وٹامن اے‘ بی اور ڈی اور روغنی مادوں کے علاوہ کیلشیم‘ پوٹاشیم اور گلوکوز جیسے مفید اجزا بھی ملتے ہیں۔
2-معتدل ہے معدہ اسے تین گھنٹوں میں ہضم کر لیتا ہے۔
3- غذائیت سے بھرپور ہے کہ ایک وقت میں مونگ کا سالن کھانا کافی ہے۔
4- دماغی کام کرنے والوں اور کمزور مرد و خواتین اور طلبا کے لیے عمدہ غذا ہے۔
5-معدے کی
گرمی اور تیزابیت دور کرتی ہے
6- بار بار نزلہ ہونے کی صورت میں مونگ اور پالک پکا کر کھانے سے افاقہ ہو تا ہے
7- ہر قسم کے بخار میں اس کا شوربہ موزوں ہے۔
8- گرم علاقوں میں رہنے والوں کے لیے طاقت بخش سرد غذا ہے۔
دال مونگ کے ممکنہ نقصان
دال مونگ چونکہ قدرے دیر سے ہضم ہونے والی خوراک ہے لہذا ایسے افراد کہ جن کا معدہ کمزور ہو انہیں اس کا زیادہ استعمال کرنے سے گریز کرنا چاہیے

اپنا تبصرہ بھیجیں