Your theme is not active, some feature may not work. Buy a valid license from stylothemes.com

سورج مکھی کے بیج

سورج مکھی کے بیج کیا ہیں؟
ہر کوئی شفاف، چمکدار سورج مکھی کے پھول کو پہچانتا ہے۔ لیکن اس کے لذیذ بیج بھی بہت خاص ہوتے ہیں۔ یہ بچوں اور کھلاڑیوں سے لے کر باورچیوں اور غذائیت کے ماہرین تک کو مرغوب ہیں، یہ ننھے بیج اپنے اندر بہت زیادہ طبی فوائد سموئے ہوئے ہیں۔
سورج مکھی کے بیج سورج مکھی کے پودے کے سر سے حاصل ہوتے ہیں۔ ہر سورج مکھی میں زیادہ سے زیادہ 2000 بیج ہو سکتے ہیں۔ کچھ پودے بیج کو کھانے کے طور پر، جبکہ زیادہ تر پکانے کا تیل حاصل کرنے کے لیے اگائے جاتے ہیں۔
سورج مکھی کے بیج کے گرد ایک سخت خول ہوتا ہے جسے ہل (hull) کہتے ہیں۔ ماہر غذائیت جینیفر سلورمین، CNS کہتی ہیں، “زیادہ تر لوگ چھلکے کو توڑ کر صرف بیج کھاتے ہیں، لیکن اس کا چھلکا بھی لذیذ ہوتا ہے۔”
وہ کہتی ہیں “سورج مکھی کے بیجوں کے خول سخت ہوتے ہیں اور ناقابل ہضم ریشے سے بنے ہوتے ہیں۔ چھلکے کھانے سے قبض ہو سکتی ہے اور اس کے تیز دھار حصے کھانے کی نالی یا نظام انہضام کے دیگر حصوں کو نقصان پہنچا سکتے ہیں۔
سورج مکھی کے بیجوں کے خول کھانے سے گریز کرنا بہتر ہے۔ دوسری طرف، بیج آپ کے لیے اچھے ہیں۔ ان کا ذائقہ ہلکا ہے، اور ان سے کچے اور بھنے ہوئے دونوں طرح سے لطف اندوز ہوا جا سکتا ہے۔
سلور مین کا کہنا ہے کہ “بیجوں کو مزیدار اور خستہ غذا کے طور پر یا دوسرے کھانوں کو آراستہ کرنے کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے، اس کے علاوہ ان سے پکانے کا تیل حاصل کیا جا سکتا ہے۔”
شمالی امریکہ کے مقامی پودے، سورج مکھی کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ یہ 1000 قبل مسیح میں کاشت کیا گیا۔ بہت سے مقامی امریکی قبائل کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ وہ بیجوں کو آٹے میں پیستے یا ان کو سبزیوں جیسے کدو یا مکئی کے ساتھ ملاتے تھے۔
یہ پودا ہسپانوی مہم جوؤں کے ذریعے یورپ پہنچا اور آخر کار روس میں بہت مقبول ہوا۔
سلورمین کہتی ہیں، “یہ ممکن ہے کہ آپ آنے والے دنوں میں ان بیجوں کو پرندوں یا مویشیوں کی غذا کے طور پر استعمال ہوتے دیکھیں۔”
غذائی حقائق
یہ ننھے سورج مکھی کے بیج — وٹامن ای، میگنیشیم، زنک، کیلشیم اور فولاد سے بھرپور— ایک بڑی غذائیت فراہم کرتے ہیں۔ سلور مین کا کہنا ہے کہ “سورج مکھی کے بیج کیلوریز اور غذائیت سے بھرپور ہوتے ہیں۔” ایک اونس چھلکے والے سورج مکھی کے بیجوں میں درج ذیل غذائی اجزاء ہوتے ہیں۔
کیلوریز 165
چربی 14 گرام
کاربوہائیڈریٹ6.8گرام
غذائی ریشہ 3.2 گرام
چینی 77. گرام
سوڈیم 85. گرام
کیلشیم 19.8 ملی گرام
آئرن 1.1 ملی گرام
پروٹین 5.5 گرام
سورج مکھی کے بیج کے طبی فوائد
سلورمین کا کہنا ہے کہ سورج مکھی کے بیج “کینسر اور دل کی بیماری جیسی چیزوں سے ہماری حفاظت کرتے ہیں کیونکہ یہ اینٹی آ کسی ڈینٹ پولی فینول (antioxidant polyphenol)اور وٹامن ای سے بھرپور ہوتے ہیں۔” درحقیقت، ایک چوتھائی کپ سورج مکھی کے بیجوں میں وٹامن ای کی روز مرہ ضرورت (RDI) کا 37 فیصد حصہ ہوتا ہے، جو آپ کے جسم کو آزاد ریڈیکلز (free radicals) سے بچانے میں مدد فراہم کرتا ہے۔ “وٹامن ای ایک چربی میں حل پذیر اینٹی آ کسی ڈینٹ ہے جو مدافعت کا کام کرتا ہے،” سلورمین کہتی ہیں۔ “میں اکثر وٹامن ای کو وٹامن سی اور وٹامن ڈی سے نظر انداز ہوتا دیکھتی ہوں، اس لیے مجھے یہ پسند ہے کہ یہ بیج اپنے فوائد کو نمایاں کرتا ہے۔” وٹامن ای لو بلڈ پریشر کے ساتھ ساتھ کولیسٹرول کو بھی قابو میں رکھنے میں مدد کرتا ہے۔
سورج مکھی کے بیج اور وزن میں کمی
چونکہ سورج مکھی کے بیج بہت چھوٹے ہوتے ہیں، اس لیے انہیں زیادہ مقدار میں کھانا آسان ہے۔ سلور مین کا کہنا ہے کہ “دیگر گری دار میوے اور بیجوں کی طرح، لوگ اسے زیادہ استعمال کرتے ہیں۔” “اگرچہ فوائد حاصل کرنے کے لیے صرف ایک اونس ہی کافی ہے، لیکن آپ کے لیے خود کو روکنا مشکل ہو سکتا ہے۔” سلور مین ان کو روکھا کھانے کی بجائے دوسرے غذائی اجزاء کی سجاوٹ کے طور پر استعمال کرنے کی تجویز دیتی ہیں۔ وہ کہتی ہیں، “سورج مکھی کے بیج آپ کے لیے اچھے ہیں، لیکن اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ آپ سورج مکھی کے بیجوں کے تھیلے چگنا شروع کر دیں۔” ” اگرچہ آپ کو صرف تھوڑی سی ضرورت ہے، لیکن چونکہ یہ مزیدار ہیں، اس لیے مناسب مقدار میں کھانے مشکل ہو سکتے ہیں۔”
سورج مکھی کے بیج تھیلوں یا ڈبوں میں آتے ہیں اور ان کے زیادہ استعمال سے کیلوریز اور چربی میں تیزی سے اضافہ ہو سکتا ہے۔ مثال کے طور پر، سورج مکھی کے بیجوں کے ایک کپ میں 838 کیلوریز ہوتی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں