Your theme is not active, some feature may not work. Buy a valid license from stylothemes.com

سلاجیت کیا ہوتی ہے ؟

سلاجیت گلگت بلتستان کے پہاڑوں میں پائی جانے والی سوغات ہے جوکہ ایک سیال مادہ کی طرح ہوتی ہے اور اس کے بارے میں مختلف طرح کی باتیں بیان کی جاتی ہیں۔
اس کو ٹوٹی ہوئی ہڈیوں اور جسم کو گرمائش دینے کے لیے استعمال کیا جاتاہے۔ اس کو مردانہ کمزوری دور کرنے لیے بھی بطور دوا استعمال کیا جاتا ہے اور یہ خاصی گرم تاثیر رکھتی ہے.
یہ مختلف پہاڑوں میں موجود معدنیات اور پودوں کے مرکب سے بنتا ہے۔ اس کو عام طور پر پاوڈر یا مائع کی شکل میں فروخت کیاجاتاہے۔ سلاجیت ایسےپہاڑوں‌ سے نکلتی ہے جن میں‌ سونے، چاندی، تانبے، سیسہ، زِنک اور لوہے کی کانیں ‌ہوتی ہیں‌، اس لئے اس کا رنگ مختلف ہوتا ہے۔اسکی بو نہایت ناگوار ہوتی ہے لیکن اسکو صاف ستھرا کرکے قابل استعمال بنایا جاتا ہے۔
موجودہ دور میں جہاں دودھ ا ور شہد کا خالص ملنا مشکل ہے وہاں سلاجیت جیسی نا یاب قیمتی چیز کا خالص ملنا مشکل ہے اور یہ خالص بہت کم دستیاب ہوتی ہے۔ سلاجیت کی شناخت یعنی اس کے اصل اور نقل ہونے کی شناخت کا طریقہ یہ ہے کہ سلاجیت کو پانی میں بھگو دیں، اور انگلی سے رگڑ کر اٹھائیں‌، اگر تار جیسے ریشے نکلیں تو اصلی ہے، اور اگر سلاجیت پانی میں حل ہونا شروع ہو جائے تو نقلی ہے.
پہاڑوں سے سلاجیت ڈھونڈنے اور نکالنے کے لیے مخصوص لوگ ہوتے ہیں جو علاقے کے چپے چپے سے واقف ہوتے ہیں۔ عام آدمی کے لیے اس کی پہچان ممکن نہیں ہوتی۔ سلاجیت دماغ کے بہتر کام کرنے میں مدد کرتی ہے۔
سلاجیت کو خون کی کمی کو پورا کرنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ سلاجیت دل کو بہتر بنانے میں مدد دیتی ہے اور جسم کو تازگی بخشتی ہے۔ وزن کنٹرول میں رکھتی ہے اور جسم میں جینز کو چالو رکھتی ہے۔ اس میں پوٹاشیم اور میگنیشیم موجود ہوتے ہیں جوکہ پٹھوں کو آرام دیتے ہیں۔ سلاجیت پیشاب آور ہے، مگر اس کو بار بار پیشاب آنا میں استعمال کیا جائے تو پیشاب کی زیادتی کو روک کر مثانہ کو قوی کرتی ہے۔
یہ ہڈیوں کو مضبوط کرتی ہے۔ جسم میں پیدا ہونے والے تناؤ کے ہارمونز کو کنٹرول کرتی ہے۔ سلا جیت میں 80 سے زائد مختلف قسم کے معدنیات کے ساتھ فولک ایسڈ اور ہیمک ایسڈ بھی بھرپور مقدار میں پایا جاتا ہے۔ صحت مند لوگوں کو سلاجیت کا استعمال ایک دن میں زیادہ سے زیادہ 3سو سے 5سو ملی گرام تک کرنا چاہیے۔ سلاجیت مردوخواتین دونوں کے لیے انتہائی مفید ہے اور صحت کے مسائل میں انتہائی مفید ہے۔
نقصانات
سلاجیت کا استعمال انتہائی محتاط انداز میں کرنا ضروری ہے کیونکہ انتہائی گرم تاثیر رکھنے کی وجہ سے اس کے سائیڈ افیکٹ بھی ہیں جن میں سر درد،تھکاوٹ اور پیٹ کا درد شامل ہیں۔ لیکن اس کو استعمال کرنے سے پہلے ڈاکٹر سے مشورہ کرنا ضروری ہے کہ اس کا استعمال کتنا کیا جائے اور اس سے نقصان نہ ہو۔

اپنا تبصرہ بھیجیں