Your theme is not active, some feature may not work. Buy a valid license from stylothemes.com

سرس کی پھلیاں نزلہ زکام اور آدھے سر کے درد کا بہترین علاج

سرس
فارسی میں نام درخت ذکریا
پنجابی میں اس کو شریہہ ،عربی میں سلطان الاستبحار کہتے ہیں، انگریزی میں Acacia Speciosa کہلاتا ہے.
سرس ایک بڑا درخت ہے، اس کی پھلیاں لمبی لمبی اور چوڑی ہوتی ہیں، اس کی چھال اور تخم دوا کے طور پر استعمال ہوتے ہیں .
پتے سبز رنگ کے اور بیج سرخ مائل بھورے ہوتے ہیں اور ذائقہ تلخ ہوتا ہے .مزاج سرد خشک درجہ دوم ہے پنجاب جنوبی ہند اور وسطی ہند میں بکثرت پایا جاتا ہے.
فوائدواستعمال
تخم سرس کو باریک پیس کر نزلہ زکام اور آدھے سر کے درد میں نسوار لیتے ہیں، شہد میں تخم سرس کی معجون بنا کر خنازیر کی مرض میں کھلایا جاتا ہے. تخم سرس کا سفوف بنا کر خونی بواسیر میں بھی کھلاتے ہیں. ان کا سرمہ (تخم کا) آنکھوں کے ہر مرض کے لیے اکسیر ہے.
تخم سرس کا سفوف ضعف باہ اور نزلہ دور کرنے کے لیے بھی کھلایا جاتا ہے. تخم سرس مغلط منی اور دافع نزلہ ہیں ،سرس کے تخم کو پانی میں ڈالیں جو تخم پانی کی سطح پر تیرنے لگیں فورا نکال کر علیحدہ کر لیں جو پانی کے برتن میں نیچے بیٹھ جائیں ان کو خشک کر کے سفوف بنا کر چھوٹے کیپسول بھر لیں صبح شام پانی کے ساتھ تولیدی جرثوموں کی کمی کا شکار مریض کھائے تو دو ہفتے کے استعمال سے جرثوموں کی کمی ختم ہو جاتی ہے.
اکسیر اور مجرب ہے. نیز شوگر کے مرض میں بھی تخم سرس بہت مؤثر ہے، سرس کی چھال کو پانی میں جوش دے کر کلی کرنا دانتوں اور مسوڑھوں کو مضبوط کرتا ہے. اس کا جوشاندہ (چھال کا) جلدی امراض اور اورام بدن میں نہایت مفید ہے. سرس کی پھلی کو قینچی سے کتر کر باریک سفوف بنا لیں اور تھوڑا سفوف آگ پر ڈال کر دھواں لیں تو دمہ کے مرض میں جو سانس پھولتا ہے وہ تکلیف رفع ہو جاتی ہے .
مقدار خوراک تخم 2 ماشہ تا 4ماشہ چھال 5ماشہ سے 7 ماشہ

سرس کی پھلیاں نزلہ زکام اور آدھے سر کے درد کا بہترین علاج” ایک تبصرہ

اپنا تبصرہ بھیجیں