Your theme is not active, some feature may not work. Buy a valid license from stylothemes.com

زعفران – مہنگی ترین بوٹی

زعفران
سینکڑوں فوائد کی حامل بوٹی ہے جس کو بےشمار مقاصد کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ اس کو ہربل دوائیوں میں استعمال کیا جاتا ہے۔
اس کے پھول جامنی رنگ کے ہوتے ہیں اور انہی پھولوں میں چھوٹی کونپلوں کی صورت میں زعفران موجود ہوتا ہے اور 150 پھولوں سے ایک گرام خالص زعفران حاصل ہوتا ہے۔
اس کی کاشت پہلے کشمیر اور ایران میں ہوتی تھی لیکن اب بہت علاقوں میں یہ پھیل چکا ہے۔
اس کو کم پانی میں کاشت کیا جاتا ہے اور زیادہ پانی اس کے لیے سخت نقصان دہ ہے۔ زعفران کی کٹائی انتہائی مشکل عمل ہے۔ ہاتھوں سے اس کے دھاگے بہت آرام سے پھولوں سے چنے جاتے ہیں۔ ۔ پھر ذائقہ نکالنے کے لئے ان دھاگوں کو گرم کیاجاتا ہے اور بڑی احتیاط سے محفوظ کیا جاتا ہے اور اسی محنت کی وجہ سے یہ انتہائی مہنگا فروخت ہوتا ہے ۔اس میں وٹامن اے، وٹامن سی، پوٹاشیم، میگنیشیم، فاسفورس، سلینیم اور زنک پایا جاتا ہے۔
زعفران یاد داشت کو بہتر بنانے میں مدد دیتا ہے۔ عورتوں کو اگر حیض رک کر آتا ہو تو اس میں زعفران کا استعمال مفید ہے۔ پیشاب کی جلن کو دور کرتا ہے۔ دمہ اور الرجی میں فائدہ مند ہے۔ ہاضمہ کو درست کرنے میں مددگار ہے۔ اس قیمتی میں موجود بائیو مالیکیول اور کروسین جگر کے لیے بہت اہمیت کے حامل ہیں اور یہ کینسر کے مرض کو روکنے میں مدد فراہم کرتے ہیں۔
دودھ میں زعفران ملا کر پینے سے پرسکون نیند آتی ہے۔ جگر، مثانے اور گردے کی تکلیف میں فائدہ مند ہے۔ اس میں موجود مفید اجزاء کولیسٹرول کی سطح کو کم کرتے ہیں اور دل کی بیماریوں سے بچانے میں مفید ہیں۔بوجھل طبیعت میں تقویت دیتا ہے۔ شوگر کے مریضوں کے لیے فائدہ مند ہے۔ بلغم کے اخراج میں آسانی پیدا کرتا ہے۔1.5 گرام تک روزانہ استعمال کر سکتے ہیں اور زیادہ استعمال نقصان دہ بھی ہو سکتا ہے بالخصوص حاملہ خواتین کو اس کی انتہائی محدود مقدار استعمال کرنی چاہیے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں