Your theme is not active, some feature may not work. Buy a valid license from stylothemes.com

رس ملائی – ترکیب پکوان

رس ملائی
اجزاء
کارن فلور ایک چائے کا چمچ
دودھ دو لیٹر
کا جو 35 گرام
بادام 35 گرام
پستہ پینتیس گرام
زعفران ایک چٹکی
کنڈینسڈ ملک آدھا کپ
پانی چار کپ
چینی ایک کپ
لیموں کا رس تین چائے کے چمچ
ترکیب ایک برتن میں دودھ ابال لیں۔ اب اس میں لیموں کا رس ڈالیں تاکہ دودھ پھٹ جائے۔ اب اس دودھ کو ایک ململ کے کپڑے میں ڈال کر چھان لیں اور ہلکا سا نچوڑ کر سارا پانی نکال دیں۔ نچوڑی ہوئی پوٹلی کو دوبارہ 30 منٹ تک لٹکا دیں تاکہ مزید پانی نکل جائے۔ اب پھٹے ہوئے دودھ کو ایک برتن میں ڈال کر اس میں کارن فلور شامل کریں اور ہلکا سا گوندھ کر اس کے پیڑے بنا لیں پھر ایک برتن میں پانی اور چینی لے کر اچھی طرح ملالیں۔ چولہے کی آنچ کو تیز کریں اور اس میں تیار کیے ہوئے پیڑے ڈال دیں۔ڈھکن بند کر دیں اور اٹھارہ سے بیس منٹ تک پکانے کے بعد نکال لیں۔اب تیار شدہ پیڑوں کو ایک برتن میں ڈال کر شیرے میں ڈپ کریں اور ٹھنڈا کر لیں۔پھر ایک برتن میں تین کپ دودھ لیں اور اس میں کنڈینسڈ ملک ،پستہ، کاجو اور بادام ڈال کر بارہ سے پندرہ منٹ تک پکا لیں اور گاڑھا ہونے پر اتار لیں۔ اب ایک برتن میں پیڑے لیں اور اس پر تیار کی ہوئی دودھ ملائی ڈال دیں۔
مزیدار رس ملائی تیار ہے.

رس ملائی – ترکیب پکوان” ایک تبصرہ

  1. A motivating discussion is worth comment. I do think that you ought to write more about this subject, it might not be a taboo matter but typically people do not discuss such topics. To the next! Best wishes!!

اپنا تبصرہ بھیجیں