Your theme is not active, some feature may not work. Buy a valid license from stylothemes.com

ذیابیطس سے کیسے بچیں؟

ذیابیطس سے کیسے بچیں؟

ذیابیطس کے مریض پر اچانک یہ انکشاف نہیں ہوتا کہ وہ ذیابیطس جیسی موذی بیماری کا شکار ہوگیا ہے، بلکہ یہ مرض شروع ہونےسے پہلے اس کی کچھ علامات آپ کے جسم میں پنپنے لگتی ہیں ۔خون میں شکر کی زیادتی ہوتی ہے مگر اتنی زیادہ نہیں کہ اسے ذیابیطس میں شمار کیا جاسکے۔
گو کہ ابتدائی علامات کے بعد بھی یہ مرض لاحق ہونے سے مکمل بچاؤ ممکن نہیں
مگر ابتدا میں ہی کچھ خاص مثبت عادتیں اپنا کر ذیابیطس لاحق ہونے کے خطرے کو ٹالا جاسکتاہے۔

اپنی خوراک میں چینی اور اس سے بننے والی مصنوعات کا استعمال کم کردیں

ایسی خوراک جس میں چینی کا استعمال بہت زیادہ کیا ہوگا نیز اس سے بننے والی مصنوعات مثلا پیسٹری ،ڈبل روٹی، سوڈا، پیزا وغیرہ کا استعمال خون میں شکر کی مقدار کو بڑھادیتا ہے۔
اگر آپ اپنی خوراک میں درج بالا اشیاء کو کم نہیں کرتے تو ایک دن آپ ذیابیطس کے شکار ہوجائیں گے۔ درج ذیل اشیاء خون میں شکر کی مقدار کو بڑھا کر آپ کو ذیابیطس کی طرف لے جاتی ہیں۔میدے سے تیارشدہ ڈبل روٹی،آلو، اور کئی طرح کے شکر سے بھرپور ناشتے ذیابیطس کو دعوت دیتے ہیں.
ان چیزوں کی بجائے چینی کی مقدار کم کردیں اور سبزیوں، اناج اور دلیے پر زور دیں۔ (شوگر کا آسان علاج)

سگریٹ نوشی ترک کریں

اگر آپ تمباکو نوشی کرتے ہیں تو یہ جان لیں کہ آپ کے جسم میں موجود قدرتی انسولین کے کام کرنے میں بہت بڑی رکاوٹ تمباکو نوشی ہے۔
اگر قدرتی انسولین کام نہیں کرے گی تو یہ ذیابیطس کی دوسری قسم کی طرف لے جائے گی۔ ذیابیطس کی دوسری قسم وہ ہے جو ہماری روزمرہ کی زندگی میں چینی اور اسکی مصنوعات کے استعمال میں بے اعتدالی اور بےاحتیاطی کی وجہ سے ظاہر ہوتی ہے۔

لحمیات کے استعمال میں احتیاط

روزانہ کی خوراک میں لمحیات کی مقدار اگر محدود رکھی جائے تو اس سے خون میں شکرکی مقدار مناسب رہتی ہے۔ اس طرح ذیابیطس لاحق ہونے کا خطرہ ٹل جاتا ہے۔ایک تحقیق کے مطابق بہت زیادہ کھانا کھانے کی وجہ سے خون میں شکر کی مقدار بڑھ جاتی ہے۔جس کے نتیجے میں ذیابیطس ہونے کا خطرہ سر پر منڈلانے لگتا ہے۔

آدھا گھنٹہ ورزش کی عادت

کوشش کریں کہ روزانہ تیس منٹ چہل قدمی ، دوڑ، وزن اٹھانے یا تیراکی کرنے کی عادت اپنائیں ۔
اگر آپ دن بھر کوئی جسمانی سرگرمی نہیں کرتے یا بہت کم فعال رہتے ہیں اور دن کا زیادہ حصہ بیٹھ کر گزارتے ہیں تو آپ بدترین طرز زندگی اپنا رہے ہیں۔اب وقت آ گیا ہے کہ خود کو متحرک کریں۔

آب نوشی

سوڈا مشروبات اور دیگر مصنوعی اجزاء سے بنے مشروبات پینا ترک کر دیں ۔ اس کا متبادل صرف پانی ہے۔
پانی پینے سے خون میں شکر کی مقدار تناسب میں رہتی ہے۔خون میں شکر کی مقدار محدود رکھنے سے آپ ذیابیطس سے بچ سکتے ہیں۔بوقت ضرورت صرف پانی پینے کی وجہ سے آپ مصنوعی اجزاء سے بنے میٹھے مشروبات سے بچتے رہتے ہیں۔

ریشہ دار غذا

زیادہ سے زیادہ ریشے دار غذا کھانے سے معدہ ٹھیک رہتا ہے اور وزن بھی آپ کے اختیار میں رہتاہے۔
دن بھر کی خوراک میں ہر بار ریشے دار غذا مناسب مقدار میں استعمال کرنا خون میں شکر کی مقدار کو قابو رکھتا ہے۔
اس طرح ریشے دار خوراک آپ کو ذیابیطس کا شکار ہونے سے بچاتی ہے۔

3 تبصرے “ذیابیطس سے کیسے بچیں؟

  1. ذیابطیس کے مرض سے بچاؤ کے لیے بہترین احتیاطوں اور مشوروں پر مشتمل مفید مضمون ۔۔ شکریہ ہیلتھ حویلی

اپنا تبصرہ بھیجیں