Your theme is not active, some feature may not work. Buy a valid license from stylothemes.com

لسی پی کر گرمی بھگا ئیں

دہی کے بارے میں
دہی دنیا میں زیادہ استعمال ہونے والی غذاؤں میں آتا ہے۔ اس کو گرمی میں استعمال کی جاتا ہے اور یہ ویسے بھی چمچ کے ساتھ کھایا جا سکتا ہے اور مختلف کھانوں کے ساتھ بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔ جبکہ اس کو بطور رائتہ بھی استعمال کیا جاتا ہے اور اس کو اس کے ذائقے کی وجہ سے بہت پسند کیا جاتا ہے ۔
یہ ایک ایسی چیز ہے جو غذا کا لازمی حصہ ہونا چاہیے۔دہی کو اکثر دیہات میں گھروں میں جمایا جاتا ہے لیکن یہ اب بہت کم ہوتا جا رہا ہے۔ دہی میں ایک خاص جز ‘پروبائیوٹک’ شامل ہوتا ہے جوغذاکو ہضم ہونے میں مدد دیتا ہے۔
گرمی میں دہی کھانے سے توانائی محسوس ہوتی ہے۔ پیٹ کی بیماریوں میں دہی بہت فائدہ مند ہے۔ بدہضمی اور قبض کی شکایت میں دہی مفید ہے۔ دہی کے بہتر فوائد حاصل کرنے کے لیے بہتر ہے کہ اس میں چینی وغیرہ شامل نہ کی جائے اور اس کو قدرتی طور پر ہی استعمال کیا جائے۔
وزن کم کرنے والوں کے لیے بھی دہی ایک آئیڈیل خوراک ہے کیوں کہ اس کے اندر حراروں کی تعداد انتہائی کم ہوتی ہے۔
نظام ہضم کو قوت فراہم کرنے کے علاوہ یہ غذا کو ہضم کرنے میں مدد دیتا ہے۔ ساتھ ہی ساتھ وزن کم کرنے میں بھی معاون ہے۔ اگر آپ کی جلد ٹھیک نہیں ہے اور مہنگی کریموں کے استعمال سے تنگ آگئے ہیں تو چار چمچ دہی کی میں دو سے تین قطرے بادام یا زیتون کے تیل اور ایک چائے کے چمچ شہد کو اچھی طرح مکس کرکے چہرے پر پندرہ منٹ کے لیے لگارہنے دیں۔
اپنے چہرے کو دھونے کے بعد آپ کو محسوس ہوگا کہ جلد جھریوں سے صاف ہوگی ۔ زیادہ تر لوگوں کیلئے دہی صحت بخش ہے لیکن آنتوں کے مسائل، ذیا بیطس اور ہیپاٹائٹس وغیرہ کی صورت میں دہی کے استعمال سے قبل ذاتی معالج سے رابطہ ضروری ہے دہی کو مکمل کھانے کے طور پر بھی استعمال نہ کریں اور کھانے کے ساتھ اس کی زیادہ مقدار کا بھی استعمال نہ کریں بلکہ اگر کھانے کے ساتھ کھائیں تو اس کی مقدار کم رکھیں کیونکہ کسی بھی چیز کی زیادتی نقصان دہ ہے۔
لسی کے بارے میں
دہی سے بنایا جانے والا ایک روایتی پنجابی مشروب ہے۔ عام طور پر دہی میں پانی ملا کر مدھانی سے بلویا جاتا ہے اور اس میں سے مکھن علیحدہ کر لیا جاتا ہے۔ اور پھر اس میں پانی ملایا جاتاہے۔ لسی میں کچھ لوگ چینی ڈال کر استعمال کرتے ہیں جبکہ کچھ نمک ڈال کر استعمال کرتے ہیں۔ لسی پاکستان اور بھارت میں بالخصوص پنجاب کے دیہاتی علاقوں میں بہت مقبول ہے۔
سخت گرمی میں یہ ٹھنڈک، اطمینان اور نیند کا باعث ہے۔ ۔ میٹھی لسّی میں دہی کے ساتھ دودھ اور چینی شامل کی جاتی ہے اور یہ عام لسی سے زیادہ گاڑھی ہوتی ہے۔ یہ عام طور پر ناشتے میں لی جاتی ہے حالانکہ اس میں نیند آور خصوصیات زیادہ ہوتی ہیں۔ پاکستان میں لاہور، گوجرانوالہ اور فیصل آباد اور بھارت میں امرتسر اور جودھپور اپنی لسی کی وجہ سے مقبول ہیں۔ گرمیوں کے موسم میں لسّی گرمی کے احساس کو کم کرنے کے لیے عام مشروب کی حیثیت اختیار کر جاتی ہے۔
ناشتے اور کھانے خصوصاً دوپہر کے کھانے کے ساتھ زیادہ پی جاتی ہے۔
دیسی علاج اور ٹوٹکوں میں بھی لسی کو ایک خاص اہمیت حاصل ہے۔ گرمی میں تھکاوٹ دور کرتی ہے اور جسم کو توانائی دیتی ہے۔ گرمی کو توڑنے میں مفید ہے۔ اکثر اوقات اس کو دن کے اوقات میں گرمی کی شدت کم کرنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے او ر ٹھنڈی لسی موسم کی شدت کو کم کرنے میں مفید ہے۔ اس کی تاثیر ٹھنڈی ہوتی ہے۔
ایک رپورٹ کے مطابق معدے کی گرمی کو کنٹرول کرتی ہے اور شوگر کے مریضوں کے لیے نمکین لسی بہت فائدہ مند ہے۔ لسی میں کالی مرچ اور نمک ملا کر پینے کو پیٹ کی بیماری کا خطرہ کم ہے۔
اس کے پینے سے معدہ کی تیزابیت دور ہوتی ہے۔ السر کے مریضوں کیلئے انتہائی مفید ہے۔ اکثر زکام والے لوگوں، جوڑوں یا کمر کے درد والوں کو زیادہ لسی سے پرہیز کرنا چاہیے

لسی پی کر گرمی بھگا ئیں” ایک تبصرہ

  1. دہی کے اتنے زیادہ فوائد کے ساتھ ساتھ اس کے استعمال کی احتیاطیں بتانے سے مضمون انتہائی مفید ہو گیا ہے

    لسی تو پھر پنجابیوں کا پسندیدہ ترین مشروب ہے۔۔گرمیوں میں اس کے بغیر ناشتے کا دسترخوان ادھورا ہے
    مضمون میں طوالت کے باوجود دل چسپی کم نہیں ہوئی!

اپنا تبصرہ بھیجیں