Your theme is not active, some feature may not work. Buy a valid license from stylothemes.com

دھنیا

دھنیا
کو دوا کے طور پر بھی استعمال کی جاتا ہے .
اس میں شامل قدرتی اجزاء غذائیت اور شفاء بخش بھی ہیں۔
اس کو گھر کی کیاری میں بھی آسانی سے کاشت کیا جا سکتا ہے۔
بھینی بھینی خوشبو والی یہ سبزی ہمارے اندر ایک عجیب تروتازگی کا احساس جگاتی ہے اور کھانوں میں ایک عجیب ذائقہ پیدا کرتی ہے۔ اس کو باورچی خانے کا لازمی جزو سمجھا جاتا ہے۔ اس کو سالن میں استعمال کیا جاتا ہے جبکہ اس کے پتے سلاد، چٹنی، مچھلی اور گوشت وغیرہ کے لیے وسیع پیمانے پر استعمال کیے جاتے ہیں۔
فوائد
سوکھے دھنیا کے استعمال سے معدے کی کمزوری دور ہوتی ہے۔ شوگر کے مریضوں کے لیے اس کا استعمال انتہائی مفید رہتا ہے .
یہ گلوکوز کے لیول کو بڑھنے نہیں دیتا اور گلوکوز لیول کو متوازن رکھنے میں مدد دیتا ہے۔
اگر گرمی، گھبراہٹ کی وجہ سے پرسکون نیند میں رکاوٹ ہو رہی ہو تو دھنیا کا پانی سوگرام، چینی سفید سوگرام ملا کر شربت بنا کرٹھنڈا کرکے محفوظ کر لیں۔ اس کو چار چمچہ آدھ گلاس پانی میں ملا کر صبح و شام استعمال کرنے سے نیند کا مسئلہ حل ہوجاتا ہے۔
جسم کی گرمی کی وجہ سے آنکھوں میں جلن اور خارش ہوتی ہے اس صورت میں سبز دھنیا کا لیپ آنکھوں پر لگائیں انشاء اللہ اس سے کافی حد تک افاقہ ہوگا۔
ہرے دھنیے میں موجود اجزا ہارٹ اٹیک اور فالج کا خطرہ اور بلڈ پریشر کو کنٹرول کرنے میں مدد دیتے ہیں.
منہ سے بدبو آنے کی صورت میں دھنیا کے چند پتے چبانے سے منہ سے آنے والی بدبو دور ہوتی ہے۔
دھنیا میں موجود کیلشیئم اور دیگر منرلز ہڈیوں کی صحت بہتر کرتے ہیں۔
اس میں موجود اینٹی آکسائیڈنٹس، وٹامن سی اور آئرن جسم کے مدافعتی نظام کو مضبوط بناتے ہیں.
ایک تحقیق کے مطابق دھنیا جسمانی ورم پر قابو پانے میں مدد دیتا ہے اور الزائمر اور ذیابیطس جیسے امراض سے بچنے میں مدد ملتی ہے۔
سُوکھا دھنیا اعصاب کو مضبوط بناتا ہے اور انہیں خراب ہونے سے بچانے کا باعث بنتا ہے.
اس کے ساتھ ساتھ ذہنی تناؤ میں کمی کا باعث بنتا ہے۔
تحقیق کے مطابق دھنیا میں اینٹی مائیکروبل کمپاونڈ بھی پائے جاتے ہیں جو جراثیم کش ہوتے ہیں اور جسم کو انفیکشن سے بچانے کا باعث بنتے ہیں.
دھنیا خاص طور پر فوڈ پوائزن پیدا کرنے والے جراثیموں کو کنٹرول کرتا ہے۔
نقصانات
دھنیا کا زیادہ استعمال زیادہ کریں گے نقصان دہ بھی ہو سکتا ہے. کیونکہ یہ ٹھنڈا ہوتا ہے اس لیے ٹھنڈے موسم میں اس کا استعمال ہر گز زیادہ نہیں کرنا چاہیے .
سوکھا دھنیا پیشاب آور ہوتا ہے اس کے زیادہ استعمال سے پیشاب زیادہ آنے کی صورت میں ڈی ہائیڈریشن ہو سکتی ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں