Your theme is not active, some feature may not work. Buy a valid license from stylothemes.com

نیا سال اور دماغی صحت

نیاسال اور دماغی صحت

اس نئے سال میں ان پندرہ جسمانی تبدیلیوں کے ساتھ اپنی دماغی صحت کو بہتر بنائیں۔بہت سے لوگ نئے سال میں اپنی توجہ اپنے جسم پر مرکوز کرتے ہیں جیسے کہ صحت مند کھانا،ورزش،یا وزن میں کمی وغیرہ۔لیکن ہم دماغ کو اکثر نظر انداز کردیتے ہیں۔جبکہ یہ ایک اہم حصہ ہے دماغ کی صحت کو بہتر کر کے آپ الزائمر اور ڈائیمنشیا کے خطرے کو کم کر سکتے ہیں۔اس کے ساتھ ساتھ دائمی تناؤکو کم کر کے تندرستی کے جذبات کو فروغ دے سکتے ہیں۔
ذہنی تھکاوٹ سے بچنے کے لیے دماغی صحت کو فروغ دینا ضروری ہے۔2015 کے ایک سروے کے مطابق دماغ زندگی بھر نت نئے مسائل اور رکاوٹوں کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار رہتا ہے۔محققین کے مطابق غذا،ورزش اور دماغی تربیت جیسے عناصر نے علمی زوال کو کم کرنے میں مدد کی ہے۔اس نئے سال میں درج ذیل مثبت عادات اپنا کر آپ اپنی دماغی صلاحیت کو بہتر بنا سکتے ہیں۔
باقاعدگی سے ورزش کریں، اس سے بھی علمی افعال کو سرانجام دینے میں آسانی ہوگی۔ایک تحقیق کے مطابق ورزش دماغی صحت کو بہتر بنانے میں مدد دیتی ہے۔ورزش دماغی نشوونما کے عوامل کو جاری کرنے میں مدد دیتی ہے۔ورزش سے دماغ کے خلیات بڑھتے ہیں۔ایک تحقیق میں آیا ہے کہ ورزش نے یاداشت کے لیے اہم دماغی حصہ کے سائز کو 6 ماہ سے بھی کم عرصے میں بڑھایا ہے۔ روز انہ سیر کے لیے جائیں اگر آپ کو لگتا ہے کہ ابھی ورزش آپ کے لیے مشکل ہے تو آپ روز سیر کے لیے جائیں۔ ہر روز چہل قدمی اچھی صحت کے لیے بہت ضروری ہے۔کوئی بھی جسمانی ورزش یا سرگرمی دماغی صحت کے لیے بہت فائدہ مند ہے۔جسمانی ورزش دماغ کے بہت سے حصوں کو کام کرنے کے لیے متحرک کرتی ہے۔دماغ ہمیں کنٹرول کرتا ہے اور بتاتا ہے کہ پٹھوں نے کب حرکت کرنی ہے۔جسمانی سرگرمی دماغ کی ایک حیرت انگیز سرگرمی ہے۔
صحت مند دماغ کے لیے درج ذیل تجاویز پر عمل کریں۔روز چہل قدمی کریں، فطرت میں نکلیں، اپنی مصروفیات میں سے وقت نکال کر اپنے دماغ کو تازہ کریں۔چہل قدمی کو اپنا روزانہ کا معمول بنائیں ۔یہ آپ کی دماغی صحت کو طاقتور بنانے میں مدد دے گا۔ایک نیا شوق اختیار کریں۔دماغی صحت مند سرگرمیوں کی خصوصیات ہیں کہ یہ آپ میں نیا پن،نئے اہداف اور نئی توانا سرگرمیوں کو پیدا کرتی ہیں ۔اگر آپ روزانی ایک نئی سرگرمی کرتے ہیں جیسے پہیلیاں یا دماغی کھیلوں کی مشق کرتے ہیں تو آپ بہتر محسوس کرتے ہیں۔یعنی کچھ نیا کرنے سے آپ کے دماغ میں نئی نئی تبدیلیاں آتی ہیں۔جوآپ کے دماغ کو بہتر بناتی ہیں۔کیونکہ نئی نئی چیزیں کرنا دماغ کے لیے فائدہ مند ہیں۔
اسی طرح آپ کوئی نیا شوق ،ہنر یا موسیقی کا آلہ وغیرہ بھی سیکھ سکتے ہیں۔اس کے علاوہ آپ اپنے موجودہ شوق میں خود کو چیلنج کریں۔مختلف قسم کی پہیلیوں کے ساتھ چیزوں کو تبدیل کریں۔تاکہ اس میں گھل مل جائیں۔یہ سرگرمیاں آپ کے دماغ کو متحرک کریں گی۔جیسے پیانو بجانا سیکھنا،کتاب پڑھنا یا ویڈیو گیم کھیلنا وغیرہ۔آپ اپنی پسند کے مخصوص شوق کو بڑھائیں اگر آپ کو موسیقی کا شوق ہے تو آپ اس میں بھی نئے انداز سیکھیں ۔دماغ کی جسمانی اور دماغی صحت ایک جیسی ہوتی ہے۔اس کے لیے نئےسال میں ذہن سازی یا مراقبہ کریں۔
ذہن سازی کے طریقے ہماری توجہ کو بہتر بنا سکتے ہیں جس سے ہمارے تناؤ کے ردعمل کو بہتر طریقے سے منظم کرنے میں مدد ملتی ہے۔ایک چیز جو ذہن سازی سے ثابت ہوئی ہے وہ یہ کہ آپ جتنا زیادہ توجہ دیں گے اتنا زیادہ آپ معلومات کو یاد رکھنے کے قابل ہو جائیں گے۔ذہن سازی کا ایک اور فائدہ یہ بھی ہے کہ یہ آپ کی پریشانی کو کم کر سکتا ہے۔اور پریشانی آپ کی یاد رکھنے کی صلاحیت میں مداخلت کر سکتی ہے۔
شکر گزاری کی مشق کریں۔اس نئے سال میں شکر گزاری کی مشق آپ کے دماغ کومضبوط کرنے میں مدد دے سکتی ہے۔شکر گزاری زندگی کے بارے میں ایک مثبت نقطہ نظر پیدا کر سکتی ہے. ایک مثبت نقطہ نظر ہمارے دماغ کی عمر کو بڑھانے میں بہت مفید ثابت ہو سکتا ہے۔شکر گزاری صحت کےفوائد میں سے ایک ہے۔ دوسروں کے لیے شکریہ کے خطوط لکھنے سے دماغی صحت میں بہتری آتی ہے۔کیونکہ شکریہ ادا کرنے سے ذہنی تندرستی بہتر ہوتی ہے۔آپ روز انہ شکر گزار رہیں اس سے دماغی صحت میں مثبت تبدیلی آئے گی۔
اس کے علاوہ دماغی صحت کے لیے جذباتی اظہار کی باقاعدہ مشق کسی کے احساسات کے بارے میں دوسروں کے ساتھ لکھنا یا بات کرنا وغیرہ بھی مفید ثابت ہو سکتا ہے۔ہمیشہ اچھا کھانا کھائیں۔بہتر کھانا آپ کی دماغی صحت کو فائدہ پہنچا سکتا ہے۔دماغ کو فروغ دینے والی غذاؤں کا استعمال کریں۔ایسی غذا کا استعمال کریں جو آپ کے دل کے ساتھ ساتھ دماغ کے لیے بھی فائدہ مند ہو۔دماغ جسم کی بہت زیادہ توانائی استعمال کرتا ہے۔اس لیے اسے معیاری ایندھن
کی ضرورت ہوتی ہے۔آپ کے دماغ کو اچھی طرح سے متوازن غذا کی ضرورت ہے۔اسے اچھی طرح سے کام کرنے کےلیے وٹامنز کا ہونا ضروری ہے۔اچھی خوراک میں سمندری غذا،پھل اور سبزیاں،پھلیاں،گری دار میوے، کچھ صحت بخش تیل شامل ہیں۔ان سے آپ کے دماغ کو وہ خوراک ملتی ہے جس کی آپ کے دماغ کو خواہش ہوتی ہے۔کھانے کی اشیاء میں روزانہ اور ہفتہ وار دماغی صلاحیت کو بڑھانے والی غذا کا استعمال کریں۔خاص طور پر سالمن اور دیگر چربی والی مچھلیوں سے لطف اندوز ہوں۔سمندری غذا میں اومیگا 3 فیٹی ایسڈز ہوتے ہیں۔جو دماغی کام کے لیے اہم ہیں۔اور پودوں پر مبنی غذائیں اور صحت مند تیل جیسے زیتون کا تیل،جو آپ کے دماغ کو تناؤ سے بچاتے ہیں۔اپنی خوراک سے چینی اور چربی کو ختم کریں۔
صحت مند کھا نے میں آپ کی غذا میں ایسی چیزوں کو کم کرنا شامل ہے جو آپ کے دماغ کے لیے فائدہ مند نہیں ہیں۔کم سرخ گوشت،سیر شدہ چکنائی اور شکر دماغ کے لیے بہتر ہیں۔ان میں سے بہت سے کھانے کولیسٹرول کو بڑھا سکتے ہیں اورذیابیطس کا باعث بن سکتے ہیں۔جو دماغی صحت کو متاثر کر سکتے ہیں۔ہر چیز میں اعتدال آپ کی صحت کو بہتر رکھتا ہے۔صحت مند اور غیر صحت مند غذا کا استعمال دماغی افعال کو تبدیل کر سکتا ہے۔
زیادہ چکنائی اورزیادہ شکر والی غذائیں جیسے سافٹ ڈرنکس،مٹھائیاں،اور بیکری کا تیار کیا ہوا سامان موٹاپے،ذیابیطس ،ذہنی کمزوری اورذہنی سوزش کا باعث بنتے ہیں۔بہتر نیند حاصل کریں۔صحت مند غذا اور ورزش کی طرح بہتر نیند لینا بھی نئے سال کا ایک اہم ہدف ہونا چاہیے جس سے دماغ کی صحت کو بڑھانے میں مدد ملتی ہے۔یادداشت اور دماغی صحت کے لیے اچھی نیند بہت ضروری ہے اگر آپ تھکے ہوئے ہوں تو آپ اچھی طرح توجہ نہیں دے پاتے۔
ماہرین بھی آپ کو سات سے نو گھنٹے کی نیند کا مشورہ دیتے ہیں نیند کی کمی کا علاج کریں اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ آپ کے دماغ کو کافی آکسیجن مل رہی ہے۔تناؤ اور ذہنی صحت کا بھی انتظام کریں۔
تناؤ جسم اور دماغ پر بھی اثرڈال سکتا ہے۔بہت زیادہ تناؤ ڈپریشن کو بھی بڑھاسکتا ہے۔اور یہ آپ کے مدافعتی نظام کو مضطرب کر سکتا ہے۔جس کے نتیجے میں آپ کے دماغ کو جسمانی طور پہ نقصان پہنچ سکتا ہے۔لہٰذا تناؤ کو کم کرنے کے لیے کوشش کریں۔اس کے علاوہ آپ کام سے وقفہ لیں اورکسی پرفضا مقام پر سفر اختیار کریں یہ بھی آپ کے دماغی تناؤ کو کم کرنے میں مدد دے سکتا ہے۔دوستوں کے ساتھ منصوبے بنائیں ان کے ساتھ وقت گزاریں۔کیونکہ سماجی تعلق دماغی صحت کو بنا سکتا ہے۔
سماجی سرگرمیوں میں مصروف رہنے والے لوگ ذہنی طور پرصحت مند ہوتے ہیں۔ سماجی مصروفیت دماغی صحت کے لیے بہت فائدہ مند ہے۔
کبھی کبھار اپنا فون بند کریں ہو سکتا کہ آپ کا فون آپ کے دماغ کے لیے خلفشار کابھی باعث بن سکتا ہے۔ایک تحقیق کےمطابق جدید سمارٹ فونز،میڈیا،اور انٹرنیٹ میں آپ کے لیے فائدہ اور نقصان دونوں موجود ہیں۔یہ آلات ہمارے لیے فطری طور پر نقصان دہ نہیں ہیں یہ ہماری عادات پر منحصر ہے۔ہر وقت ان کا استعمال کرنا ہماری دماغی صحت کے لیے نقصان دہ ہوسکتا ہے۔
یہ چند بہترین عادات اپنا کر نئے سال میں اپنی دماغی صحت کو بہتر کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں