Your theme is not active, some feature may not work. Buy a valid license from stylothemes.com

وٹامن اے سے بھرپور خشک آلو بخارا

خشک آلو بخاراکا تعارف

خشک آلو بخارے کو انگریزی میں ‘prune’ کہا جاتا ہے۔
خشک آلو بخارا اپنے کھٹے میٹھے ذائقے کے باعث کھانے میں بہت پسند کیاجاتا ہے ۔

فوائد:-
ذائقے اور لذت کے ساتھ ساتھ یہ حیرت انگیز  فوائد سے بھی مالا مال ہے  . 
1- خشک آلو بخارا وٹامن کے ، آئرن ، فائبر ، پوٹاشیم اور بیٹاکیروٹین سے بھرپور ہوتا ہے .

2- فولاد کی کمی میں مؤثر:-

خشک آلو بخارے کا جوس جسم میں آئرن کی کمی کو دورکرنے میں مدد دیتا ہے .  آئرن کی کمی کے سبب خون کے سرخ خلیات میں کمی واقع ہوتی ہے جو اینیمیا یعنی خون کی کمی کا سبب بنتی ہے .
3-  آلو بخارے کے جوس کا آدھا کپ  جسم کو بھر پور آئرن فراہم کرتا ہے . 

4- خون کی کمی کے مسئلے سے باآسانی نمٹا جا سکتا ہے .

5- پوٹاشیم سے بھرپور:- 

خشک آلو بخارا پوٹاشیم سے بھرپور ہونے کے سبب دل کے مناسب افعال کو یقینی بنانے میں مددگار ثابت ہوتا ہے .  پوٹاشیم کے استعمال سے بلڈ پریشر  کو معمول پر رکھنے میں مدد ملتی ہے  اور امراض قلب ، فالج  اورغشی جیسے امراض کا خطرہ کم ہو جاتا ہے

6- .  خشک آلوبخارا جسم کی پوٹاشیم کی ضرورت   پوری کرنے میں مدد دیتا ہے .
 
7 وٹامن اے کے حصول کا ذریعہ:-
خشک آلو بخارا وٹامن اے کے حصول کا بھی  بہترین ذریعہ ہے .  یہ وٹامن بینائی کے لیے  ضروری ہے .  روزانہ ایک آلو بخارے کا استعمال ضروری وٹامن کی تین فی صد مقدار جسم کو فراہم کرتا ہے .  وٹامن اے کی کمی سے  آنکھوں کی خشکی  اور موتیا جیسے امراض کا خطرہ بڑھ جاتا ہے .  خشک آلو بخارے کا استعمال اس قسم کے مسائل سے بچا سکتا ہے .

8- ہڈیوں کی مضبوطی کا ضامن:- 
خشک آلو بخارا ہڈیوں کو مضبوط بنانے میں بھی مدد دیتا ہے .  یہ ہڈیوں کے بھربھرے پن  کو ممکنہ طور پر روکتا ہے  اور جوڑوں کے دردکے شکار افراد  کے لیے مفید  ثابت ہوتا ہے  . اسکااستعمال ہڈیوں کو بیس فی صد زیادہ مضبوطی فراہم کرتا ہے .
 
9- جلد اور بالوں کے لیے مفید:-
آلوبخارا بالوں کی نشونمااور جلد کی خوبصورتی کے لیے بھی مفید ہے . یہ آئرن کی کمی کو دور کر کے بالوں کوگرنے اور قبل از وقت سفید ہونے سے روکتا ہے .  اس میں موجود وٹامن بی ، سی اورمنرلز  بالوں کو مضبوط بنانے اور جلد  پر جھریاں نمودار ہونے سے روکنے میں مدد دیتے ہیں . 

آلو بخارے کے نقصانات:-

1-  آلو بخارے کا استعمال دماغ اور اعصاب کے لیے مضر ہے۔
2- سرد مزاج افراد کے لیے اس کا استعمال مفید ثابت نہیں ہوتا 3- وہ افراد جو اعصابی بیماریوں کا شکار ہیں ان کے لیے بھی یہ نقصان دہ ثابت ہو سکتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں