Your theme is not active, some feature may not work. Buy a valid license from stylothemes.com

جنت کا پھل.انار

انار

اس کا دوسرا نام دانے دار سیب ہے۔
اسے جنت کا پھل بھی کہتے ہیں.
دنیا کے قدیم ترین پھلوں میں شمار ہونے والا یہ پھل ہزاروں سال پہلے مصر میں پایا جاتا تھا ، کچھ محققین اسے ایران سے بھی منسوب کرتے ہیں.
سپین اور روم کی طرف آنے والے عرب مسلمانوں نے یورپ کو پہلی بار انار سے متعارف کروایا تھا، گویا یورپ کو انار سے متعارف ہوئے فقط ایک ہزار سال ہی ہوئے ہیں.
بیرونی سخت جلد کا مالک پھل ہے جبکہ اندر سینکڑوں خوردنی دانے ہوتے ہیں جو رسیلے اور میٹھے غذائیت سے بھر پور ہوتے ہیں۔
اس میں ریشے (فائبر) ، وٹامن سی، وٹامن کے اور پوٹاشیم پایا جاتا ہے.
ذائقے کے اعتبار سےتین اقسام پائی جاتی ہیں۔
1- شیریں 2- ترش 3- منجوش یعنی کٹھا میٹھا
فوائد
1- سردیوں میں جسم کی توانائی برقرار رکھنے کے لیے بہترین پھل ہے۔
2- دل و دماغ کو تازگی بخشتا ہے۔
3- خون کی کمی دور کرنے کا منفرد ذریعہ ہے۔
4- جلد کی رنگت کو نکھار کر خوبصورتی مہیا کرتا ہے۔
5- معدے کے مسائل پر قابو پاکر ہاضمے کے مسائل بہتر کرتا ہے۔
6- جگر کو طاقتور بنا کر خون پیدا کرنے میں مدد دیتا ہے۔
7- بلڈ پریشر کو نارمل کرنے میں حد درجہ مفید ہے۔
8-امراض دل کے لیے بہت فائدہ مند ہے.
9-گردے کی پتھری کا بہترین علاج انار کے جوس میں ہے.
10- ورزش کرنے سے آدھا گھنٹہ انار کا جوس پینا دوران ورزش توانائی کو بحال رکھتا ہے.
ممکنہ نقصانات
1- انار کے دانے اور اس کے جوس کا زیادہ استعمال بلڈ پریشر کو بہت زیادہ کم کرنے کا سبب بنتا ہے جو خطرے کی علامت ہے.
2- معدہ کے السر کا شکار افراد کے لیے نقصان دہ ہے.
3-اس سے مختلف قسم کی الرجی ہوسکتی ہے جیسا کہ گلے میں خراش، سانس کی تکلیف، خارش اور گلے کا سوج جانا.

اپنا تبصرہ بھیجیں