Your theme is not active, some feature may not work. Buy a valid license from stylothemes.com

جلد پر موسمی اثرات

جلد پر موسمی اثرات

موسم کئی طریقوں سے آپ کی جلد کو متاثر کر سکتا ہے۔
اچھی اور بد تر ہوا آپ کی جلد کو متاثر کر سکتی ہے۔جب موسم گرم ہوتا ہے تو آپ کی جلد کو چکنا کر سکتا ہے جس سے آپ کی جلد پہ تیل نمایاں نظرآتا ہے اور جلد پر دھبے واضح ہو جاتے ہیں، اس لیے چہرے کو دھوپ اور گرمی سے بچایئں تاکہ آپ کی جلد خراب نہ ہو۔جو لوگ اوس والے علاقے میں رہتے ہیں جیسے انگلینڈ جیسے ملک میں جہاں اوس اور کم دھوپ والاموسم ہوتا ہے وہاں کے لوگوں کی جلد صاف ہوتی ہے چکنی نہیں ہوتی۔جن علاقوں میں اوس اور بارش زیادہ ہوتی ہے وہاں کے لوگوں کی جلد اچھی ہوتی ہے۔
جلد کو چکنا ہونے سے بچانے کے لیے گرم موسم سے احتیاط برتیں اور چہرے کو صاف رکھنے کے لیے گھر میں ماسک تیار کریں۔مایرین صحت کے مطابق چہرے کو خشک ہونے سے بچایئں کیونکہ اس سے جلدخشک ہو جاتی ہےاور خشک جلد پر میک اپ بھی اچھا نہیں لگتا۔کیونکہ جب جلد کے خلیے خشک ہونے کی وجہ سے بند ہوجاتے ہیں تو ان پر کچھ بھی اچھا اور نمایاں نہیں لگتا۔اس لیے جب آپ کے ارد گرد ہوا خشک ہو جائے تو آپ جلد کو اس طریقے سے گھر پر ہی صاف کر لیں۔پہلے جلد کو نیم گرم پانی سے آہستہ آہستہ صاف کریں۔ اس کے بعد آپ جلد پر کسی بھی اچھی کمپنی کا سکرب استعمال کریں جس سے آپ کی خراب جلد صاف ہو سکتی ہے۔
اس کے علاوہ موسم کے خشک اثرات آپ کی جلد پر جھریاں بھی نمایاں کر سکتا ہے۔ایسے علاقے جہاں کا موسم بہت خشک ہوتا ہے وہاں پر رہنے والے لوگوں کی جلد پر جھریاں پڑ سکتی ہیں۔زیادہ گرم ہوا اور خشک ہوا دونوں موسم جلد پر اثرانداز ہوتےہیں۔ایسے اثرات سے بچنے کے لیےگھر پہ ماسک تیار کریں جو زیادہ فائدہ مند ہے۔اس کے علاوہ ماحولیاتی آلودگی جلد بڑھاپے کو دعوت دیتی ہے جن علاقوں کاماحول آلودہ ہے وہاں کے لوگ جلد بوڑھے ہو جاتےہیں۔ ماحولیاتی آلودگی ہماری جلد پر بھورے دھبے بنانے کاباعث بھی بنتی ہے۔ماحولیاتی آلودگی سے بڑھاپے کے آثار پیدا ہونےکے امکان زیادہ ہیں۔شہر میں رہنے والے لوگ احتیاط کریں۔دھوپ کا مطلب ہے جلد کا نقصان۔سورج کے سامنے جلد کے نمایاں‌رہنے سے جلد کے کینسر،سیاہ دھبے،اور جھریوں کا سبب بنتا ہے۔
جس طرح خشک اور گرم موسم آپ کی جلد کو اثرانداز کر تا ہے اسی طرح بارش اور برف باری والا موسم بھی آپ کی جلد کو متاثر کر سکتا ہے۔جس طرح آپ کو سخت دھوپ میں سورج سے بچاؤ کی کریم کی ضرورت ہوتی ہے اسی طرح آپ کو برف باری اور بارش کے موسم میں بھی احتیاط کی ضرورت ہوتی ہے۔موسم کی تبدیلی آپ کی زندگی میں تباہی مچا سکتی ہے ۔ماہرین کے مطابق غیر متوقع موسم آپ کی جلد کو بری طرح متاثر کر سکتا ہے۔
وہ لوگ جو ایسے ممالک میں رہتےہیں جہاں چار موسم ہوتے ہیں تو ایسے لوگوں کو سردیوں اور گرمیوں میں اپنی جلد کی حفاظت کے لیے موسم خزاں اور خاص طور پر سردیوں میں اپنی جلد کی حفاظت کےلیے اچھی کریم استعمال کرنی چاہئے جو ان کو موسمی اثرات سے محفوظ رکھ سکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں