Your theme is not active, some feature may not work. Buy a valid license from stylothemes.com

جلدی سونے کا طریقہ

بے خوابی

بےخوابی کے شکار افراد ساری رات کروٹیں بدل بدل کر اور جاگ جاگ کر گزارتے ہیں۔
آدھی رات کو آنکھ کھل جائے تو دوبارہ نیند نہیں آتی ہے۔
اس پریشانی کا حل ہارورڈ سے سند یافتہ ڈاکٹر انڈریو ویل بتاتے ہیں۔
ان کا بتایا گیا طریقہ نہ صرف موجودہ دور میں درجنوں افراد پر تجربہ شدہ ہے بلکہ یہ
صدیوں پرانا طریقہ ہندوستانی یوگیوں کا بتلایا ہوا اور آزمودہ ہے۔
یہ مکمل طور پر صد فیصد قدرتی اور بہت آسان طریقہ ہے۔
اسے 4-7-8-کہتے ہیں۔جی ہاں جیسا کہ یہ پڑھنے میں کافی آسان ہے اسی طرح
اس پر عمل بھی کوئی مشکل نہیں۔
سب سے پہلا کام یہ ہے کہ آپ آرام سکون سے ایک آرام دہ حالت میں بستر پر لیٹ جائیں،
اب ناک کے ذریعے 4 سیکنڈز تک سانس اندر کھینچیں،اور اس سانس کو 7 سیکنڈز تک
روک کر رکھیں۔اس کے بعد آہستہ آہستہ اس سانس کو باہر نکلالیں اور باہر نکالنے کا دورانیہ 8 سیکنڈز ہونا چاہیے ۔
یہ طریقہ بار بار دہرائیں یہاں تک کہ آپ کو نیند آجائے۔
اس طرح سانس روک کر اسے آہستہ آہستہ باہر نکالنے سے ہوتا یہ ہے کہ آپ کے دل کی دھڑکن کی رفتار آہستہ ہونے لگتی ہے۔جیسے جیسے آپ کی دھڑکن آہستہ ہوگی ویسے ویسے آپ کے بدن پر سکون کی کیفیت طاری ہونے لگے گی۔
اور آہستہ آہستہ آپ کو نیند آجائے گی۔
جلد نیند لانے کا یہ آسان قدیمی طریقہ امریکی فوجیوں کو بھی بتلایا جاتا ہے۔
اگر آپ کو بھی سونے میں دشواری ہے تو یہ طریقہ آزمائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں